Maktaba Wahhabi

37 - 238
ہے ؟ ۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا : ((اللّٰہ الواحد الصمد ))قرآن مجید کا ایک تہائی حصہ ہے۔‘‘ البخاری (5015) مسلم (811) اس سورت کو سورہ اخلاص کہا جاتا ہے؛ اس لیے کہ اس میں توحید علمی کا خالص بیان ہے۔ سورہ کافرو ن کو بھی سورہ اخلاص کہا ہے؛ کیونکہ اس میں توحید عملی کا خالص بیان ہے۔ پس توحید کی دو اقسام ہیں عملی اور علمی ۔ قُلْ ہُوَاللّٰهُ اَحَدٌ ، :.... ’’فرمادیجیے: وہ الله ایک ہے ‘‘یعنی وہ اکیلا ہے؛ اس کے ناموں میں یا صفات میں کوئی اس کا ہم مثل نہیں ؛ نہ ہی ربوبیت یا الوہیت میں کوئی اس کا شریک ہے۔  اَللّٰهُ الصَّمَدُ ، :.... ’’اللہ بےنیاز ہے‘‘صمد : بے نیاز کو کہتے ہیں ۔ وہ اپنے اسماء وصفات میں کامل ہے؛ اور اپنی سیادت اور تعریفات میں بھی کامل ہے۔ وہ بے نیاز ہے ساری مخلوقات اس کی بارگاہ کی نیاز مند ہیں ۔ اور اپنی ضروریات میں اسی کی بارگاہ میں گریہ و زاری کرتے ہیں ۔ اس میں دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی صفات میں کمال کی بنا پر اپنی تمام تر مخلوقات سے غنی اور بے نیاز ہے۔ اس کے کمال قدرت کی وجہ سے تمام تر مخلوقات اس کی بارگاہ کی محتاج ہیں ۔ اور اسی کے سامنے اپنی ضروریات کے طلبگار ہوتے ہیں اور اپنی التجائیں پیش کرتے ہیں ۔ ایک لمحہ کے لیے بھی اس سے غنی اور بے نیاز نہیں ہوسکتے ۔ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور بے نیازی اور کمال میں سے یہ بھی کہ وہ رب سبحانہ تعالیٰ: ﴿ لَمْ يَلِدْ ، ۙ وَلَمْ يُوْلَدْ ، ﴾ :’’نہ کسی کا باپ ہے اور نہ کسی کا بیٹا ‘‘اس کی اصل اور فرع دونوں کی نفی کی گئی ہے؛ وہ ان چیزوں سے منزہ ہے۔  وَلَمْ يَكُنْ لَّہٗ كُفُوًا اَحَدٌ ، :....’’اور کوئی اس کا ہمسر نہیں ‘‘کوئی اس کا مثیل یا ہم پلہ و ہم نوانہیں ؛اور نہ ہی کوئی اس کا ہم نام ہے۔ اللہ پاک ہے ہم نواء و ہم مثل اورشریک سے۔  سورت فلق بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ، وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ ، وَمِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِي الْعُقَدِ ، وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ، ’’فرمادیجیے: میں صبح کے رب کی پناہ مانگتا ہوں ۔ہر چیز کی برائی سے جو اس نے پیدا کی ۔اور شب تاریک کی برائی سے جب اس کااندھیرا چھا جائے ۔اور گانٹھوں پر (پڑھ پڑھ کر) پھونکنے والیوں کی برائی سے ۔اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب حسد کرنے لگے۔‘‘ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ، :....’’فرمادیجیے: میں صبح کے رب کی پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘فلق صبح کو کہتے ہیں ۔یعنی
Flag Counter