Maktaba Wahhabi

32 - 238
خرچ کرتا ہے؛ اور نہ ہی ان کے کام آتا ہے تو پھر وہ کسی دوسرے کو یہ کام کرنے کی ترغیب کیسے دے سکتا ہے؟ پھر ارشاد فرمایا: فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّيْنَ ، الَّذِيْنَ ہُمْ عَنْ صَلَاتِہِمْ سَاہُوْنَ ، :....’’ تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے ۔جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں ‘‘ اللہ تعالیٰ ان کا وصف یہ بیان کیا ہے کہ وہ نمازیں پڑھتے ہیں ؛نمازیں ترک کرنے والے نہیں ؛ لیکن وہ ان نمازوں سے غافل ہی ہوتے ہیں ۔ ان کا وقت گزار دیتے ہیں ۔اس کی شروط ؛ارکان اور واجبات کی پابندی نہیں کرتے ۔ نماز سے غفلت برتنے میں اور نماز میں غفلت (سہو) ہوجانے میں فرق ہے۔نماز میں انسان سے بھول ہو جاتی ہے جس کا ازالہ وہ سجدہ سہو سے کر لیتا ہے۔ لیکن مصیبت تو نماز کو بھول جانے اور اس سے غفلت برتنے میں ؛اس کے اوقات ضائع کرنے ؛ شروط و ارکان اور واجبات کے ضائع کرنے میں فرق ہے۔ یہ ان لوگوں کا کام ہے جن کے ہاں نماز کا کوئی مقام و مرتبہ کوئی شان اور عظمت نہیں ہوتی۔  الَّذِيْنَ ہُمْ يُرَاۗءُوْنَ ، :....’’جو ریا کاری کرتے ہیں ‘‘یعنی اپنے اعمال اور نمازیں لوگوں کو دکھانے کے لیے بجا لاتے ہیں ۔ جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے : ’’ پوشیدہ شرک یہ ہے کہ آدمی نماز پڑھنے کھڑا ہوتا ہے ، تو اپنی نماز کو صرف اس وجہ سے خوبصورتی سے ادا کرتا ہے کہ کوئی آدمی اسے دیکھ رہا ہے ۔‘‘[أحمد 11252 ؛ سنن ابن ماجہ 4204] وَيَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ ، :....’’ اور برتنے کی چیزیں عاریةً نہیں دیتے ‘‘یعنی اپنے بخل کی شدت کی وجہ سے عام استعمال کی چیزیں بھی برتنے کے لیے نہیں دیتے۔ عاریہ : اس چیز کو کہتے ہیں جو محدود وقت میں فائدہ حاصل کرنے کےلیے لی جائے اور پھر مالک کو واپس کردی جائے۔ مثال کے طور پر: ہانڈی؛ کڑچھ ؛ کدال ؛ کلہاڑا؛ سوئی ؛ اور اس طرح کی دیگر چیزیں جو پڑوسی ایک دوسرے سے ادھار مانگ لیا کرتے ہیں ۔ سورت کوثر بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ﴿ اِنَّآ اَعْطَيْنٰكَ الْكَوْثَرَ ، فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ ، اِنَّ شَانِئَكَ ہُوَ الْاَبْتَرُ ، ﴾ ’’ بیشک ہم نے آپ کو کوثر عطا فرمائی ہے ۔تو آپ اپنے رب کے لیے نماز پڑھا کریں اور قربانی دیا کریں ۔ بیشک آپ کا دشمن ہی بےاولاد رہے گا۔‘‘ اِنَّآ اَعْطَيْنٰكَ الْكَوْثَرَ ، :.... ’’بیشک ہم نے آپ کو کوثر عطا فرمائی ہے‘‘اس سورت میں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی جناب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنے احسان کا ذکر کیا ہے کہ ہم نے آپ کو کوثر یعنی بہت بڑی عظیم الشان خیر کثر اور عام فضل
Flag Counter