Maktaba Wahhabi

38 - 238
میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جو صبح کو لانے والا ہے۔اور یہ بھی کہا گیا ہے مراد گھٹلی کو پھاڑنے والاہے۔  مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ، :....’’ہر چیز کی برائی سے جو اس نے پیدا کی‘‘یعنی ہر اس مخلوق کی برائی سے جس میں شر یا برائی ہو۔ اس میں عمومی طور پر ان تمام مخلوقات سے پناہ مانگی گئی ہے جو برائی پر قائم ہوتی ہیں ۔  وَمِنْ شَرِّغَاسِقٍ اِذَا وَقَبَخ:....’’اور شب تاریک کی برائی سے جب اس کااندھیرا چھا جائے ‘‘مراد رات ہے ؛ رات میں جو کچھ کیڑے مکوڑے ہوتے ہیں ؛ اور جوشیاطین حرکت میں آتے ہیں ؛ اور مختلف شرورپیدا ہوتے ہیں ۔  وَمِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِي الْعُقَد ِ ، :....’’اور گانٹھوں پر (پڑھ پڑھ کر) پھونکنے والیوں کی برائی سے ‘‘مراد جادوگرنیاں ہیں ؛ جو گانٹھوں پر پڑھ کر پھونکیں مارتی ہیں تاکہ جادو پختہ اور مؤثر ہو؛ مگرایسا صرف اللہ کے حکم سے ہی ہوسکتا ہے۔ ان چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنا اس بات کی دلیل ہے کہ جادو کی ایک حقیقت ہے؛ اور وہ اپنی جگہ مؤثر بھی ہوتا ہے؛ بعض اقسام کے جادو سے قتل تک ہوسکتا ہے۔ اور بعض جادوبیمار کردیتے ہیں ۔ اور بعض جادو کی وجہ سے میاں اور بیوی میں جدائی ڈال دی جاتی ہے۔ ہم سب کو اللہ تعالیٰ اپنی حفاظت میں اور پناہ میں رکھے؛ آمین۔  وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ، :....’’اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب حسد کرنے لگے ‘‘یعنی ہر حسد کرنے والے کی برائی سے جب اس میں حسد حرکت میں آجائے۔ اس میں نظر لگانے والے بھی شامل ہیں ۔ اس لیے کہ حسد کے بغیر نظر نہیں لگ سکتی ۔  سورت الناس بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ، مَلِكِ النَّاسِ ، اِلٰہِ النَّاسِ ، مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ ، ۙ الْخَنَّاسِ ، الَّذِيْ يُوَسْوِسُ فِيْ صُدُوْرِ النَّاسِ ، مِنَ الْجِنَّۃِ وَالنَّاسِ ، ﴾ ’’فرمادیجیے: میں لوگوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں ۔لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی ۔لوگوں کے معبود برحق کی ۔ وسوسہ انداز کی برائی سے جو (اللہ کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے ۔ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے۔‘‘ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ، مَلِكِ النَّاسِ ، اِلٰہِ النَّاسِ ، :.... ’’فرمادیجیے: میں لوگوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں ۔لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی۔ لوگوں کے معبود برحق کی‘‘ان آیات میں اللہ تعالیٰ کی ربوبیت ؛ الوہیت اور
Flag Counter