Maktaba Wahhabi

27 - 377
اسی طرح ان کا یہ کہنا کہ ’’بقول علامہ البانی اس کی سند جید ہے‘‘ بلکہ صفحہ ۸۹پر توضیح الکلام کے حوالہ سے علامہ البانی کا کلام نقل کرنا بھی ایک دھوکا ہے۔ جب کہ توضیح الکلام (ج ۲ ص ۷۳۱) میں علامہ البانی کے قول پر نقد موجود ہے۔ ڈیروی صاحب پر قرض ہے کہ وہ اس کا بادلیل جواب دیں، محض علامہ البانی رحمہ اللہ یا علامہ ماردینی کا سہارا نہ لیں۔ پھر ابن ابی شیبہ کی سند کو متصل قرار دے کر اس کی صحت کا تأثر بجائے خود دھوکا ہے۔ ابن ابی شبیہ کی سند میں ’’ابن ابی لیلیٰ‘‘ کون ہے ؟ صحیح یہ ہے کہ اس سے مختار بن عبدالله بن ابی لیلیٰ مراد ہے۔ جب کہ ابن الاصبہانی سے محمد رحمہ اللہ بن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ روایت کرتے ہیں جیسا کہ سنن دارقطنی رحمہ اللہ (ج ۱ ص ۳۳۲) اور کتاب القراء ۃ (ص ۱۳۲) میں ہے : تو وہ ابن الاصبہانی عن المختار بن عبدالله، کہتے ہیں اورمحمد بن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے یہی روایت جب ابوشہاب روایت کرتے ہیں تو وہ ’’ عبدالرحمن بن الاصبہانی عن ابن ابی لیلیٰ عن علی‘‘ کہتے ہیں (جیسا کہ ابن ابی شیبہ نے کہا ہے) اور امام بیہقی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے: ’’ قولہ عن ابن الاصبہانی عن ابن ابی لیلٰی یحتمل ان یکون المراد بہ المختار بن عبداللّٰه بن ابی لیلٰی‘‘ کہ یہاں ابن ابی لیلیٰ میں احتمال ہے کہ مراد مختار بن عبدالله بن ابی لیلیٰ ہوں، جیسا کہ احمد بن یونس کی روایت میں ہے(کتاب القراء ۃ :ص ۱۳۲) ۔عرض ہے کہ یہ محض احتمال نہیں، امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ابوشہاب کی روایت میں مختار بن عبدالله ہی کہا ہے۔ نیز حسن بن صالح ،علی بن صالح اور ابوحفص الآبار بھی ابن ابی لیلیٰ سے ابن الاصبہانی عن المختار ہی کہتے ہیں (کتاب القراء ۃ ) ۔لہٰذا جب ابن ابی شیبہ کی روایت میں ابن ابی لیلیٰ سے مراد مختار بن عبدالله بن ابی لیلیٰ ہیں اور اسی مختار سے عبدالرحمن بن الاصبہانی یہ روایت کرتے ہیں اورمختارمنکر الحدیث ہے جیسا کہ ابن ابی حاتم (ص ۳۱۰ ج ۴ ق ۱) المجروحین (ج ۳ ص ۹) ، المیزان (ج ۴ ص ۷۶) ، اللسان (ج ۶ ص ۶)، التاریخ الکبیر(ج ۷ ص ۳۸۵) میں ہے،امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا : لم یصح حدیثہ اورابن حبان نے فرمایا کہ معلوم نہیں اس روایت کو قصداً بنانے والا یہی مختار ہے یا اس کا باپ ، تو یہ متصل کیسی اور یہ قابل اعتبار کیسے؟ علامہ البانی رحمہ اللہ کا یہ فرمانا کہ اس سے مراد عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ ہے صرف اس بنیاد پر کہ ان سے ابن اصبہانی
Flag Counter