Maktaba Wahhabi

67 - 331
عَلیٰ قَوْ مٍ لَّھُمْ صَنَمٌ لَا یُجَاوِزُہٗ اَحَدٌ حَتّٰی یُقَرِّب لَہٗ شَیْئًا فَقا لُوْا لِاَحَِدِھِمَا قَرِّبْ قَالَ لَیْسَ عِنْدِیْ شَیْئُ اُقَرِّبُ قَالُوْا لَہٗ قَرِّبْ وَ لَوْ ذُبَاباً فَقَرَّبَ ذُبَابًا فَخَلُّوْا سَبِیْلَہٗ فَدَخَلَ النَّارَ وَ قَالُوْا لِلْاَخَرِ قَرِّبْ فَقَالَ مَاکُنْتُ لِاُقَرِّبَ لِاَحَدٍ شَیْئًا دُوْنَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ فَضَرَبُوْا عُنُقَہٗ فَدَخَلَ الْجَنَّۃَ(رواہ احمد)۔ سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ:’’ایک شخص صرف ایک مکھی کی وجہ سے جنت میں جا پہنچا اور ایک جہنم میں چلا گیا۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ یارسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم)یہ کیسے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دو شخص چلتے چلتے ایک قبیلے کے پاس سے گزرے اور اس قبیلے کا ایک بہت بڑابت تھا۔وہاں سے کوئی شخص بغیر چڑھاوا چڑھائے نہ گزر سکتا تھا چناچہ ان میں سے ایک کو کہا گیا کہ یہاں ہمارے بت پر چڑھاوا چڑھاؤ۔اس نے معذرت کی کہ میرے پاس کوئی چیز نہیں۔انھوں نے کہا کہ تمہیں یہ عمل ضرور کرنا ہو گا اگرچہ ایک مکھی پکڑکر ہی چڑھا دو۔اس مسافر نے مکھی پکڑ کر چڑھاوا ا س کی بھینٹ کر دیا اور انھوں نے اس کا راستہ چھوڑ دیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ یہ شخص اس مکھی کی وجہ سے جہنم میں چلا گیا۔دوسرے شخص سے کہنے لگے کہ تم کسی چیز کا چڑھا وا چڑھا دو تو اس اللہ کے بندے نے جواب دیا کہ میں غیر اللہ کے نام پر کوئی چڑھا وا نہیں چڑھا سکتا۔یہ جواب سنتے ہی انہوں نے اس مرد موحّدکو شہید کرد یا تو یہ سیدھا جنت میں پہنچا۔ فیہ مسائل ٭جو شخص غیراللہ کے لئے ذبح کرے اس کا پہلے ذکر اور اسے ملعون قراردینا۔٭ جو شخص اپنے والدین کو ملعون کہے وہ خود ملعون ہے اور اگر یہ کہ تم کسی کے والدین کو ملعون کہو گے تو لازمی طورپر وہ تمہارے والدین کو ملعون قراردیگا۔اس طرح تم اپنے ہی والدین کو ملعون ٹھراتے ہو۔٭جو شخص محدث(یعنی بدعتی)کو پناہ دے اس پر لعنت،یہ وہ شخص ہے جو کسی ظلم ارتکاب کرے اور پھر پناہ کا متلاشی ہوتا کہ اس سے اس ظلم کا بدلہ نہ لیا جا سکے۔٭جو شخص علاما ت زمین کو بدلتا ہے اس پر لعنت۔ان نشانات کو آگے پیچھے کر کے اپنے پڑوسی کا حق مارنا مقصود ہے۔٭کسی خاص شخص کو اور بدکاروں کی جماعت پر عموماً لعنت میں فرق کی وضاحت۔٭ وہ قصّہ عظیم ہے جو قصّہ ذباب ہے۔٭ ایک شخص مکھّی کی وجہ سے جہنّم میں چلاگیا حالانکہ اس کا مقصد اہل صنم کے شر
Flag Counter