Maktaba Wahhabi

240 - 331
جنت عرض کریں گے کہ اللہ کی قسم وہ پورا ہو گیا۔اللہ تعالیٰ پھر سوال کرے گا کہ کیا تم اپنے رب کے اجر و ثواب پر خوش ہو؟ اہل جنت عرض کریں گے اے اللہ! ہم راضی ہیں تو بھی ہم پر راضی ہو جا۔اللہ تعالیٰ فرمائے گا میری رضا کی وجہ سے ہی تم کو میں نے اپنے گھر میں جگہ دی ہے اور میری رضا کی بدولت ہی تم کو میرا چہرہ دیکھنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔اہل جنت عرض کریں گے:تمام تعریفیں اُس اللہ کے لئے ہیں جو ہم سے غم کو لے گیا،بیشک ہمارا رب بخشنے والا اور قدردان ہے۔وہ جس نے ہمیں مستقل گھر میں اپنے فضل و کرم سے اتارا،ہمیں یہاں کبھی تکلیف نہ ہو گی اور نہ ہمیں کبھی تھکاوٹ ہو گی۔‘‘ یہ عجیب و غیرب اثر جو نقل کیا گیا ہے اس کے اکثر الفاظ کی تصدیق صحیحین کی روایات سے بھی ہوتی ہے۔ فیہ مسائل ٭ وہ عمل جو آخرت کے لئے تھا اُس سے دنیا طلب کرنا۔٭ بعض اوقات مسلمان کا نام بھی درہم و دینار کا بندہ رکھا جاتا ہے۔٭ اس کی صورت یہ ہے کہ اگر اس کی آرزو پوری ہو گئی تو راضی ورنہ ناراض۔٭ جو مجاہد مذکورہ صفات کا حامل ہو اُس کی تعریف۔ بابُ: من اطاع العلماء والامرا فی تحریم ما احل اللّٰه او تحلیل ما حرم اللّٰه فقد اتخذھم اربابا من دون اللّٰه اس باب میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی طرف سے حلال و حرام کی پرواہ کئے بغیر علما اور اُمراء کی اطاعت کرتا ہے وہ مشرک ہے کیونکہ اُس نے اللہ کے سوا اُن لوگوں کو رب قرار دے لیا ہے۔ و قال ابن عباس رضی اللّٰه عنہ یُوْشِکَ اَنْ تَنْزِلَ عَلَیْکُمْ حِجَارَۃٌ مِّنَ السَّمَآئِ اَقُوْلُ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم وَ تَقُوْلُوْنَ قَالَ اَبُوْ بَکْرٍ وَّ عُمَرُ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے ایک دفعہ فرمایا تھا کہ ’’قریب ہے کہ تم پر آسمان سے پتھر برسیں میں کہتا ہوں یہ رسول
Flag Counter