Maktaba Wahhabi

307 - 331
بابُ: یَظُنُّوْنَ بِاللّٰه غَیْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاھِلِیَّۃِ یَقُوْلُوْنَ ھَلْ لَّنَا مِنَ الْاَمْرِ مِنْ شَیْیئٍ قُلْ اِنَّ الْاَمْرَ کُلَّہٗ ِللّٰه یُخْفُوْنَ فِیْ اَنْفُسِھِمْ مَّا لَا یُبْدُوْنَ لَکَ(آل عمران:۱۵۴) اللہ تعالیٰ کے متعلق طرح طرح کے جاہلانہ گمان کرنے لگے جو سراسر خلافِ حق تھے۔یہ لوگ اب کہتے ہیں کہ اس کام کے چلانے میں ہمارا بھی کوئی حصہ ہے؟ ان سے کہو(کسی کا کوئی حصہ نہیں)اِس کام کے سارے اختیارات اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔دراصل یہ لوگ اپنے دِلوں میں جو بات چھپائے ہوئے ہیں اِسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ظاہر نہیں کرتے۔ یہ آیاتِ بینات اللہ تعالیٰ نے جنگ اُحد کے واقعہ کے ربط میں نازل فرمائیں،غزوۂ اُحد میں ایک خاص واقعہ پیش آیا جس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: (ترجمہ)’’اللہ تعالیٰ نے غم و رنج کے بعد تم پر تسلی نازل فرمائی یعنی غنودگی کی کیفیت تم پر طاری کی۔‘‘(آل عمران:۱۵۴)۔غنودگی کی یہ حالت ایمان والوں میدانِ جنگ میں ثابت قدم رہنے والوں،اللہ پر توکل اور بھروسہ رکھنے والوں،مصائب و مشکلات میں صبر کرنے والوں اور سچائی
Flag Counter