Maktaba Wahhabi

330 - 331
والشَّجَرَ عَلٰی اِصْبَعٍ وَ الْمَآئَ عَلٰی اِصْبَعٍ وَ الثَّرٰی عَلٰی اِصْبَعٍ وَسَآئِرَ الْخَلْقِ عَلٰی اِصْبَعٍ فَیَقُوْلُ اَنَا الْمَلِکُ فَضَحِکَ النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم حَتّٰی بَدَتْ نَوَاجِذُہٗ تَصْدِیْقًا لِّقَوْلِ الْحِبْرِ ثُمَّ قَرَاَ وَمَا قَدَرُوا اللّٰه حَقَّ قَدْرِہٖ وَ الْاَرْضُ جَمِیْعًا قَبْضَتُہٗ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ایک یہودی عالم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہنے لگا کہ اے محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)ہم اپنی کتاب میں یہ لکھا ہوا پاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آسمانوں کو ایک انگلی پر،زمینوں کو ایک انگلی پر،درختوں کو ایک انگلی پر،پانی کو ایک انگلی پر،کیچڑ کو ایک انگلی پر اور تمام مخلوقات کو ایک انگلی پر رکھ کر فرمائے گا:میں ہی بادشاہ ہوں۔‘‘ یہودی عالم کی یہ بات سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے اتنے مسکرائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ڈاڑھیں نمایاں طور سے نظر آنے لگیں۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت کریمہ تلاوت فرمائی کہ ’’ان لوگوں نے اللہ کی قدر ہی نہ کی جیسا کہ اُس کی قدر کرنے کا حق ہے(اُس کی قدتِ کاملہ کا حال تو یہ ہے کہ)قیامت کے روز پوری زمین اُس کی مٹھی میں ہو گی۔ و فِی روایۃ لمسلم والْجِبَالَ وَ الشَّجَرَ عَلٰی اِصْبَعٍ ثُمَّ یَھْزُّھُنَّ فَیَقُوْلُ اَنَا الْمَلِکُ اَنَا اللّٰه و فی روایۃ للبخاری یَجْعَلُ السَّمٰوٰتِ عَلٰی اِصْبَعٍ وَ الْمَآئَ وَ الثَّرٰی عَلٰی اِصْبَعٍ وَ سَآئِرَ الْخَلْقِ عَلٰی اِصْبَعٍ صحیح مسلم کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ پہاڑوں اور درختوں کو ایک اُنگلی پر رکھ کر اور ان کو ہلا ہلا کر اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میں ہی بادشاہ ہوں،میں ہی اللہ،معبودِبرحق ہوں۔صحیح بخاری کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ آسمانوں کو ایک انگلی پر،پانی اور کیچڑ کو ایک انگلی پر اور تمام مخلوق کو ایک انگلی پر رکھے گا۔ و لمسلم عن ابن عمر مرفوعا یَطْوِی اللّٰه السَّمَاوَاتِ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ ثُمَّ یَاْخُذُھُنَّ بِیَدِہٖ الْیُمْنٰی ثُمَّ یَقُوْلُ اَنَا الْمَلِکُ اَیْنَ الْجَبَّارُوْنَ اَیْنَ الْمُتَکَبِّرُوْنَ ثُمَّ یَطْوِی الْاَرْضِیْنَ السَّبْعَ ثُمَّ یَاْخُذُھُنَّ بِشِمَالِہٖ ثُمَّ یَقُوْلُ اَیْنَ الْجَبَّارُوْنَ اَیْنَ الْمُتَکَبِّرُوْنَ صحیح مسلم میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دِن آسمانوں کو لپیٹ کر اپنے دست ِ راست میں لے گا،پھر فرمائے گا کہ میں ہی بادشاہ ہوں کہاں ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو سرکش اور متکبر سمجھا؟ پھر ساتوں زمینوں کو لپیٹ کر اپنے بائیں ہاتھ میں لے گا اور فرمائے گا کہ میں ہی بادشاہ ہوں کہاں ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو سرکش اورمتکبر سمجھا۔ یہ احادیث اور اس مفہوم کی دوسری احادیث مخلوق پر اللہ تعالیٰ کی عظمت و کبریائی اور اس کی قدرت و
Flag Counter