Maktaba Wahhabi

292 - 331
۴۔ جو تنزیہ محض ہو وہ اس طرح کہ اسکے اندر کمال کا اثبات ہو نہ یہ کہ صرف نقائص کا انکار ہو جیسے القدوس السلام۔ ۵۔ پانچویں صفت وہ ہے جس کا اکثر لوگوں نے ذکر نہیں کیا۔یہ وہ اسم ہے جو بیشمار اوصاف پر دلالت کرتا ہے کسی خاص اور معین صفت کی وضاحت مقصود نہیں ہوتی بلکہ اس سے مختلف معانی نکالے جا سکتے ہیں جیسے مجیدؔ،عظیم،صمد۔ مجیدؔ ایسی ذات کو کہا جاتا ہے جس میں بہت سی کامل صفتیں پائی جائیں۔یہ لفظ وُسعت اور کثرت کے لئے وضع کیا گیا ہے۔قرآن کریم میں ہے کہ:(ترجمہ)’’عرش مجید والا۔‘‘ مجیدؔ:اللہ تعالیٰ کے عرش کی صفت ہے چونکہ اس میں وُسعت،عظمت،اور شرف ہے لہٰذا اسی بنا پر اس کو عرش مجید کہا گیا ہے۔غور فرمائیے کہ درودِ شریف میں بھی یہ لفظ استعمال ہوا ہے جب ہم اللہ کی بارگاہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ گرامی پر صلوۃ و سلام کا سوال کریں تو اس وقت یہی مجیدؔکا لفظ استعمال کرتے ہیں۔کیونکہ صلوۃ و سلام میں کثرت،وسعت اور دوام مطلوب و مقصود ہوتا ہے۔لہٰذا یہاں یہی لفظ موزوں اور مناسب تھا۔جیسا کہ دعا میں کہا جاتا ہے:’’مجھے بخش اور معاف فرما کیونکہ تو ہی بخشنے والا اور رحیم ہے۔‘‘ اس دُعائیہ جملہ میں اللہ کریم کے اسماء و صفات کے ذریعہ سے کام لیا گیا ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات سے وسیلہ حاصل کرنا اللہ تعالیٰ کو بہت محبوب اور پسندیدہ ہے۔ترمذی میں ایک حدیث ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:’’یاذالجلال والاکرام کے الفاظ کے ساتھ اصرار سے مانگو۔‘‘ ایک دوسری حدیث میں دعائیہ جملے یوں ارشاد فرمائے گئے ہیں:’’اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس وسیلہ سے کہ تیرے ہی لئے تعریف ہے،تیرے سوا کوئی معبود نہیں،تو احسان کرنے والا ہے،زمینوں اور آسمانوں کا بنانے والا ہے۔اے جلال اور بزرگی کے مالک۔‘‘ اس دعا میں اللہ تعالیٰ سے اس کی حمدوں کے وسیلہ سے سوال کیا گیا ہے۔اور جملہ ’’لا الٰہ الا انت المنان‘‘ میں اسماء اور صفات دونوں کو وسیلہ بنایا گیا ہے۔قبولیت دعا کا یہ سنہری موقع ہے یہی وہ باب ہے جس کو توحید کے سلسلے میں اہم مقام حاصل ہے۔ ۶۔ چھٹی صفت وہ ہے جو دو ناموں یا دو وصفوں کے جمع ہونے سے پیدا ہوتی ہے کہ ان دونوں ناموں یا وصفوں کو الگ الگ کر کے پڑھا جائے تو یہ تیسری صفت پیدا نہ ہو گی۔جیسے الغنی الحمید،الغفور القدیر،الحمید المجید وغیرہ۔ اسی پر دوسرے ناموں اور صفتوں کو قیاس کیا جا سکتا ہے جو قرآن کریم میں بار بار استعمال ہوئی ہیں۔الغنی،اور الحمید الگ الگ کامل صفتیں ہیں۔جب ان دونوں کو جمع کریں گے تو تیسری صفت پیدا ہو گی۔جس نے اللہ
Flag Counter