Maktaba Wahhabi

181 - 331
۱۔ پہلا یہ کہ مشرکین اپنے باطل معبودوں سے ایسی ہی محبت رکھتے ہیں جیسی کہ اللہ تعالیٰ سے رکھتے ہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ مشرکین بھی اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے تھے لیکن اس محبت میں انہوں نے اپنے معبودوں کو شریک بنا رکھا تھا۔ ۲۔ دوسرے معنی یہ ہیں کہ یہ مشرک اپنے باطل معبودوں سے اسی طرح محبت کرتے ہیں جیسے مومنین اللہ تعالیٰ سے کرتے ہیں۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے خود وضاحت فرما دی کہ مومنین کی اللہ تعالیٰ سے محبت اس سے کہیں زیادہ قوی اور پختہ ہے جو مشرکین کی اپنے باطل معبودوں سے ہے۔ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ پہلے قول کو ترجیح دیتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ:’’اللہ تعالیٰ نے مشرکین کی مذمت اس لئے فرمائی ہے کہ انہوں نے محبت میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنے باطل معبودوں کو شریک بنا رکھا ہے کیونکہ انہوں نے مومنین کی طرح خالص اللہ سے محبت نہیں کی۔مشرکین کی محبت میں اللہ اور معبودانِ باطل سے برابری کا ذکر مشرکین کے اپنے قول سے اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا کیونکہ مشرکین اور اُن کے باطل معبود جب اکٹھے دوزخ میں جمع ہوں گے تو مشرک اپنے معبودوں سے کہیں گے کہ:(ترجمہ)اللہ کی قسم ہم تو صریح گمراہی میں مبتلا تھے جبکہ تم کو رب العالمین کی برابری کا درجہ دے رہے تھے۔‘‘(الشعراء:۹۷ تا ۹۸)۔یہ بات واضح اور روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ مشرکین نے توحید ربوبیت اور خلق اشیاء میں اپنے معبودوں کو اللہ تعالیٰ کے برابر ہرگز نہیں سمجھا تھا بلکہ وہ صرف محبت اور عظمت میں برابری کے قائل تھے اور یہی برابری ہے جس کا قرآنِ کریم میںذکر ہے کہ:(ترجمہ)’’سب تعریف اللہ تعالیٰ ہی کے لئے جس نے زمین اور آسمان بنائے،روشنی اور تاریکیاں پیدا کیں۔پھر بھی وہ لوگ جنہوں نے دعوتِ حق کو ماننے سے انکار کر دیا ہے دوسروں کو اپنے رب کا ہمسر ٹھہرا رہے ہیں۔‘‘ یعنی مشرکین نے اپنے معبودوں کو اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت اور عظمت میں شریک ٹھہرایا اور دونوں کو برابر کا درجہ دیا۔‘‘(سورۃ انعام:۱)۔ مشرکین مکہ شرک فی الالوہیت میں گرفتار تھے البتہ شرک فی الربوبیت سے کسی حد تک بچے ہوئے تھے لیکن افسوس کہ آج کا مشرک شرک فی الالوہیت میں تو گرفتار تھا ہی،اب شرک فی الربوبیت میں پھنسا ہوا نظر آتا ہے جیسا کہ یہ عقیدہ رکھنا کہ فوت شدہ افراد کو دنیوی معاملات میں تصرف حاصل ہے۔العیاذ بالله۔ ایک جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ:(ترجمہ)’’اے نبی(صلی اللہ علیہ وسلم)لوگوں سے کہہ دو ’’اگر تم حقیقت میں اللہ سے محبت رکھتے ہو،تو میری پیروی اختیار کرو،اللہ تم سے محبت کرے گا۔‘‘(آل عمران:۳۱)۔اس آیت کریمہ کو
Flag Counter