Maktaba Wahhabi

157 - 331
جانتا ہے! کبھی نہیں۔بلکہ ان کی حالت تو یہ ہوتی تھی کہ قرآن کریم کی تلاوت کے وقت ان کی آنکھوں سے آنسوبند نہ ہوتے تھے۔اور ان کو اس بات کی طاقت نہ کہ اپنے آپ پر ضبط کرسکیں۔سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کو لیجئے کہ قرآن کریم کی تلاوت کرتے وقت اتنا روتے کہ ہچکی بندھ جاتی اور سلسلہ تلاوت رک جاتا۔سیدنا عمر ابن الخطاب رضی اللہ عنہ کا یہ عالم تھا کہ نماز میں قرأت شروع کرتے تو پچھلی صفوں میں رونے کی آواز سنائی دیتی۔اور اکثر ایسا ہوا کہ رات کے وقت ذکر و اذکار میں اتنا روئے کہ بیمار پڑگئے۔اور کئی روز تک صحابہ کرام بیمار پرسی کے لئے تشریف لاتے رہے۔ تمیم داری کا یہ حال تھا کہ رات سونے کے لئے بستر پر تشریف لاتے تو جہنم کی آگ کا نقشہ سامنے آجاتا اور ساری ساری رات کروٹ بدلتے رہتے۔آخرنماز کے لئے اٹھ کھڑے ہوتے۔اگر آپ اولیاء الله کی صفات دیکھنا اور پڑھنا چاہتے ہیں تو سورۃ الرعد،سورۃ المومنون،سورۃ الفرقان،سورۃ الذاریات،اور سورۃ الطور کی تلاوت کیجیے۔آ پ کو اولیا ء الله کی صفات کاعلم ہوجائے گا۔یہ اولیا ء الله نہیں ہیں جو جھوٹے دعوے کرتے پھرتے ہیں۔اورالله کی ان صفات کے خود مدعی ہیں جو اس نے اپنی ذات کے لئے مخصوص کی ہوئی ہیں۔جیسے کبریائی،عظمت اور علم غیب وغیرہ۔ان کا دعوٰے غیب دانی ہی کفر ہے۔یہ ولی الله کیسے بن سکتے ہیں ؟ ان جھوٹوں اور افتراپردازشیطانوں کی وجہ سے عوام الناس کی مصیبتوں میں اضافہ ہی ہوا ہے۔جو نسلاً بعد نسل اپنے مشرک اباؤ اجداد سے یہ علوم سیکھ رہے ہیں۔اور سادہ لوح عوام کے دلوں پر چھائے ہوئے ہیں۔ہم سب کو الله تعالیٰ دین حنیف پر ثابت قدم رہنے اور ان باطل امور سے مجتنب رہنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین۔ قرآن کریم میں مومنوں کی صفات کا جابجا تذکر ہ موجود ہے۔ان میں سے چند صفات یہ ہیں:(۱)۔اللہ کے وعدوں کو پورا کرتے ہیں۔(۲)اپنے عہد و پیمان کو نہیں توڑتے۔(۳)صلہ رحمی کرتے ہیں۔(۴)الله تعالیٰ سے ڈرتے ہیں۔(۵)بڑے حساب کے تصور سے کپکپاجاتے ہیں۔(۶)الله کی رضا کے لئے صبر کرتے ہیں۔(۷)نماز قائم کرتے ہیں۔(۸)اپنا مال الله کی راہ میں رات دن خرچ کرتے ہیں۔(۹)برائی کا بدلہ بھلائی سے دیتے ہیں۔(۱۰)الله کے ذکر سے ان کے دل مطمئن رہتے ہیں۔(۱۱)اچھے اچھے اعمال کرتے ہیں۔(۱۲)زمیں پر آہستہ آہستہ چلتے ہیں۔(۱۳)جب جہلا سے ملتے ہیں تو سلام کہہ کر نکل جاتے ہیں۔(۱۴)رات کو قیام کرتے ہیں۔(۱۵)عذاب دوزخ سے ہمیشہ پناہ مانگتے ہیں۔(۱۶)خرچ کرتے ہیں تو اسراف نہیں کرتے۔(۱۷)بخیلی سے بھی کام نہیں لیتے۔(۱۸)الله کے ساتھ کسی کو نہیں پکارتے۔(۱۹)کسی کو
Flag Counter