Maktaba Wahhabi

63 - 129
جب اس سے روبرو ملاقات کی گھڑی آئے تو اُس سے ملاقات کا شوق اسی سے محبت کی علامت اور نشانی ہے پھر جو کام کریں اس طرح کریں کہ اس کو خوش کر دیں انسان دُھن میں لگا ہو تو کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے خود ہی دُھن میں لگا رہتا ہے دھیان اسی میں لگا رہتا ہے اور ایسے ایسے کام بھی کرتا ہے جو محبوب نے فرض اور لازم نہیں کئے جو فرض کئے وہ تو بجالاتا ہے مگر جو فرض نہیں کئے اُنکے پیچھے بھی لگا رہتا ہے کہ اس سے بڑھ کر تو قربت کا کوئی ذریعہ ہی نہیں کہاں سے کس طرح، کون سا ایسا موقع مل جائے جس سے اُس کو خوش کر دوں اور اس کے قریب ہوتا چلا جاؤں۔ محبت کی نشانیاں یہ سب محبت کی وہ علامتیں ہیں جو سب جانتے ہیں دل میں ایک آگ لگ جاتی ہے اور اس آگ کے اندر سب تعلقات بھی بھسم ہو جاتے ہیں ایک ہی تعلق طاری رہتا ہے اور دل کے اُوپر چھا جاتا ہے۔ یہ سب نشانیاں آپ جانتے ہیں اس کی میزان میں رکھ کے اپنے دل کو تول سکتے ہیں اس کی ملاقات، اُس کا ذکر، اُس کی یاد اُس کی رضا، اُس کی خوشنودی کی کوشش زندگی کے اندر کتنی ہے خود اپنے اندر پید اکریں؟ جو ساتھی آپکے ساتھ چل رہے ہیں دوہوں چار ہوں یا جتنے بھی ان کے اندر پیدا کریں آپکا اور آپ کے کام کا نقشہ بدل جائیگا وہی کام جو آپ ٹہل ٹہل کر کرتے ہیں وہ دوڑ دوڑ کر کریں گے وہی زبانیں جو دعوت کیلئے نہیں کھلتیں وہ کھلنے لگیں گی اس لئے کہ پھر میں خود زبان بن جاتا ہوں وہی پاؤں جو اب نہیں اُٹھتے وہ اُٹھنے لگیں گے اس لیے کہ وہ پاؤں میں خود بن جاتا ہوں وہی ہاتھ جو کام نہیں کرتے وہ کام کرنے لگیں گے اس لیے کہ وہ ہاتھ میں خود بن جاتا ہوں یہی وہ مقام ہے جب آدمی دوڑ دوڑ کے اس کیلئے کام کرتا ہے ایک مختصر سی دُعا حدیث میں آتی ہے کہ رب اجعلنی لک ذکار الک شکارا لک رھابا لک مطواعا لک مطیعا الیک مخبتا الیک اوھا منیبا …(ترمذی عن ابن عباس رضی اللہ عنہ )
Flag Counter