Maktaba Wahhabi

65 - 129
مطالبہ نہیں تھا کہ ایسا کرنا ضروری ہے ایک اور آدمی آیا اس نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چپل کے تسموں پر بال ہیں اُس نے ہمیشہ وہی چپل پہنی ایک اور آدمی آیا اس نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سالن میں کدو کے ٹکڑے تلاش کر رہے ہیں اِس کے ہاں کبھی کوئی سالن نہیں پکا جس میں کبھی کدّو نہ ڈالا ہو اور اسمیں کدّو کے ٹکڑے نہ تلاش کیئے ہوں ان میں سے کوئی چیز فرض نہیں تھی اور جو چیزیں فرض کیں جن کا مطالبہ کیا مکہ کی گلیاں عگاظ کے میلے طائف کی وادی بدر و حنین کے میدان بھید جو قمیض کے بٹن بھی بند نہ کرتے ہوں۔ کدّو کے ٹکڑے بھی نہ چھوڑتے ہوں آپ کا کیا خیال ہے کہ وہ ان میں پیچھے رہ سکتے ہیں۔ پھر انہوں نے اسپین سے لیکر چین تک سب کو بدر و حنین کا میدان بنا دیا جو کام قومیں ہزار برس میں کرتیں ۔ اُنہوں نے وہ کام سو برس میں کر دیا یہ اس محبت کا نتیجہ ہے یہی محبت ان کی سدا سرمایہ تھی۔ صحابہ رضی اللہ عنہ کی محبت کا مرکز ہر دل میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل کا ایک ٹکڑا آگیا ہر شخص چلتا پھرتا قرآن اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تفسیر بن گیا ۔ یہی وہ لوگ تھے جن کے قوموں کی قومیں شہروں کے شہر اور ملکوں نے ملک سیر انداز ہو گئے۔ اور پڑھتے چلے گئے۔ محبت فاتح عالم اللہ تعالی کی محبت اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت یقینا سارے عالم کو فتح کر دیتی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس کے سوا کوئی نسخہ نہیں تھا۔ نہ واعظ تھے۔ نہ لٹریچر نہ کتابیں تھیں کچھ نہیں تھا بس محبت کی تفسیر تھے زندہ چلتی پھرتی تصویر تھے۔ ایک آدمی آیا اس نے پوچھاقیامت کا دن کب آئے گا فرمایا پوچھ تو رہے ہو کوئی تیاری بھی کی ہے ۔ کہا نہیں۔ نماز، روزہ یہ تو بہت مشکل ہے صرف اللہ کے رسول سے محبت کرتا ہوں فرمایا جس سے محبت کرتے اسی کے ساتھ رہو گے۔ حضرت اَنس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں صحابہ رضی اللہ عنہ کی زندگی میں اس سے
Flag Counter