Maktaba Wahhabi

131 - 129
المتبازلین فی۔ یعنی اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میری محبت واجب ہو گئی انکے واسطے جو آپس میں میرے لئے محبت رکھتے ہیں آپس میں ملکر بیٹھتے ہیں اور ملاقات کرتے ہیں اور مال خرچ کرتے ہیں تو میری رضا کیلئے ۔ (مشکوٰۃ418) حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ۔ محبت الٰہی کی فرشتوں میں شہرت حدیث شریف میں ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرنے لگتا ہے تو حضرت جبریل علیہ السلام کو بلا کر فرماتے ہیں۔ کہ میں فلاں سے محبت رکھتا ہوں تم بھی اس سے محبت رکھو ۔ خدا کا یہ امین فرشتہ بھی اس سے محبت کرنے لگتا ہے پھر آسمان میں ندا کی جاتی ہے کہ خدائے تعالیٰ فلاں انسان سے محبت رکھتا ہے اے فرشتوں تم بھی اس سے محبت رکھو چنانچہ کُل آسمانوں کے فرشتے اُس سے محبت کرنے لگتے ہیں پھر اس کی قبولیت زمین پر اُتاری جاتی ہے تو زمین والے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں اور جب کسی بندے سے خدائے تعالیٰ ناراض ہوتا ہے تو جبریل سے فرماتے ہیں کہ میں اُس سے ناخوش ہوں تم بھی اس سے عداوت رکھو حضرت جبریل اس کے دشمن بن جاتے ہیں پھر آسمانوں میں ندا کر دیتے ہیں کہ فلاں دُشمن خدا ہے تم سب اس سے بیزار رہنا چنانچہ آسمان والے اس سے بگڑ بیٹھتے ہیں۔ پھر وہی غضب و ناراضگی زمین پر نازل ہوتی ہے۔ …(بخاری و مسلم) ارشادِ باری تعالیٰ ہے۔ اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَیَجْعَلُ لَھُمَ الرَّحْمٰن وَد …(مریم) ترجمہ:۔ یقینا جو لوگ ایمان لائے اور نیکیاں کیں تو اللہ اُن کو اپنا پیارا بنا لیتا ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالی نے نیک عمل کرنے والوں کی بہت تعریف بیان فرمائی ہے چنانچہ فرمایا۔
Flag Counter