Maktaba Wahhabi

126 - 129
رحیم و کریم ربّ السموات والارض رحیم و کریم کی معیت کن کیلئے وَاتَّقُوا اللّٰہَ وَاعْلَمُوْا اَنَّ اللّٰہَ مَعَ الْمُتَّقِیْنَ ……(پ2آیت نمبر194) اور اللہ سے ڈرتے ہو اور جانتے رہو کہ اللہ پرہیز گاروں کے ساتھ ہے۔ وَاللّٰہُ مَعَ الصَّابِرِیْنَ ……(پ2آیت نمبر153) بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَالَّذِیْنَ ھُمْ مُّحْسِنُوْنَ (پ14آیت نمبر128) بے شک اللہ اُن لوگوں کے ساتھ ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں او رجو لوگ حسن سلوک کرتے رہتے ہیں۔ وَاَنَّ اللّٰہَ مَعَ الْمُتَّقِیْنَ ……(پ9آیت نمبر19) اور یہ کہ اللہ ایمان والوں کے ساتھ ہے۔ اللہ تعالیٰ کی قربت اور دلائل قرآنی حدیث جبریل میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالی ہے اِحسان تو یہ ہے کہ تو اللہ تعالی کی عبادت اس طرح کرے گویا تو اسے دیکھ رہا ہے۔ اگر تو اسے نہ دیکھ سکتا ہو تو (یہ خیال کر لے کہ) وہ تجھے دیکھ رہا ہے۔ قرب الٰہی کے حصول کیلئے یہ حدیث پاک مینارہ نور ہے یہ تصوف کی جان اور طریقت و معرفت کی روح ہے دینِ حق کی غرض و غایت بھی یہی ہے۔ کہ قربِ الٰہی کے اس درجے تک رسائی ہو جائے کہ رویت باری تعالیٰ مشاہدہ حق میّسر آجائے۔ ارشادِ باری تعالیٰ
Flag Counter