Maktaba Wahhabi

96 - 129
اس نے فرحت کے ساتھ اور پاکیزہ نفس ہو کر صبح کی ورنہ وہ سُست اور ناپاک ہو کرصبح کر لے گا۔ انعامات تہجد یا خوشخبری تہجد گزاروں کیلئے اشراف امتی حملۃ القرآن واصحاب الیل میری اُمت کے شرفاء قرآن کو کثرت سے پڑھنے والے اور رات کا قیام کرنے والے۔ تہجد گزاروں کو جنت کا داخلہ مِل جائے گا۔ بعد میں حساب کا سلسلہ شروع ہو گا۔ (مشکوۃ باب الحساب والمیزان) یحشر الناس فی معتد واحد یوم القیامہ فینادی منادی فیقول این الذین کانت تجافی جنوبھم فیقولون وھم قلیل فیدخلون فیالجنہ بغیر حساب ثم یوثر لسالرالناس الی الحساب ۔ ترجمہ:۔ بہترین نماز افضل الصلوۃ بعد الصلوۃ المکتوبہ الصلوۃ فی جوف الیل ارشادِ نبوی صلی اللّٰه علیہ وسلم علیکم لصیام الیل فانہ داب الصالحین قبلکم وھو قربکم لکم ربکم ومغفرۃ لسیات ومنھاہ من الاثم ۔ ترجمہ:۔ یہ تم سے پہلے صالحین کا شیوہ رہا ہے اور یہ رب کے قرب کا ذریعہ ہے خطاؤں کی بخشش اور گناہوں سے بچانے اور روکنے کا سبب ہے۔ زیادہ قریب ترین نماز اقرب مایکون الرب من العبد فی جوف الیل ترجمہ:۔ بہت زیادہ جو رب تعالی بندہ کے قریب ہوتے ہیں وہ رات کا حصہ ہے۔
Flag Counter