Maktaba Wahhabi

58 - 129
کثرت سے ذکر کرنے کی ہدایت کی ہے صبح و شام ہر وقت ذکر کرنے کی ہدایت کی ہے کھڑے بیٹھے، لیٹے ہر حالت میں ذکر کرنے کی ہدایت کی ہے اس ذکر کو قائم کرنے کا مجاہدہ نماز ہے جس کی تاکید ایمان بالغیب کے فوراََ بعد کی گئی ہے۔ وَیُقِیْمُونَ الصَّلَاۃَ تقویٰ کے جو مظاہر اوپر بیان ہوئے یہ صرف مظاہر اور صفات ہی نہیں یہی وہ وسائل اور ذرائع ہیں نسخے ہیں تربیتی کورس ہیں جن سے تقویٰ حاصل ہوتا ہے قوی ہوتا ہے رنگ پکڑتا ہے مجاہدہ کر کے اللہ کو یاد کریں اس کی محبت کی خاطر اس کی راہ میں مال خرچ کریں بندوں پر بھی اورسبیل اللہ بھی غصہ پسینے کی مشق کریں انسانوں کو معاف کرنے کا مجاہدہ کریں اپنا احتساب کریں اور اپنے گناہوں پر ندامت کے آنسو بہائیں آہ زاری کریں ، توبہ کریں خصوصاً رات کے چند لمحات اس کام کے لیے وقف کر دیں ان اعمال سے اگرچہ بہ مشقت ہوں بہ تکلف ہوں تقویٰ یقینا پیدا ہو گا۔ قرآن مجید متقین کے لیے گائیڈ بک ہے تربیتی کورس ہے نصاب ہے تقویٰ ہی سے قرآن سے ہدایت پانے اور قرآن پر عمل کرنے کی استعداد پیدا ہوتی ہے قرآن مجید رمضان المبارک سے اس مبارک مہینہ میں نازل ہوا اس مبارک مہینہ کو اللہ تعالیٰ نے روزہ کی عبادت کے لیے مخصوص کیا اور روزہ کا مقصد یہ بیان کیا کہ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَاُمید ہے کہ تم میں تقویٰ پیدا ہو گا رمضان کے نوری ملکوتی شب و روز ہمارے اوپر سایہ فگن ہیں آپ غور کریں گے تو نفس کے مطالبات پر قابو پاتے دِل کو اللہ کی یاد اور نیک خیالات سے آباد رکھنے قرآن کو پڑھنے اور سُننے شب میں اللہ کے سامنے گڑ گڑانے اور آہ زاری کرنے اس کے سامنے اپنی مکمل فقیری اور محتاجی کا اقرار کرنے کے لیے اس سے زیادہ موزوں اور قیمتی وقت او رکوئی آپ کے ہاتھ نہیں آسکتا اس ماہ میں برکتوں کے جو خزانے لٹائے جا رہے ہیں ان سے اپنی جھولی بھرنے کی فکر کریں اس کی آرزو اور جستجو میں شب و روز گزاریں۔ محبت الہی کے ثمرات یہ زندگی کا حق اللہ سے محبت کے بعد ملتا
Flag Counter