Maktaba Wahhabi

87 - 129
وَجَاھِدُْوْا بِاَمْوَالِکُمْ وَاَنْفُسِکُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہ……(توبہ) اور جہاد کرو اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے اللہ تعالیٰ کی راہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جاھدوا اموالکم کما تجاھدون اعدلکم ترجمہ:۔ اپنی خواہشات کے ساتھ جہاد کرو جس طرح تم اپنے دُشمنوں کے ساتھ جہاد کرتے ہو۔ خواہشات نفس سے بچنے کے طریقے اور تدابیر ایک حدیث میں آتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا الھویٰ کلہ ضلالۃ تمام خواہشات گمراہی ہے ایک اور موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان اخوف ما اتخوف علی امتی الھوی مجھ کو اپنی اُمت پر سب سے زیادہ ڈر نفسانی خواہشات کا ہے ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ فاما الھوی فیصد عن الحق نفسانی خواہش حق بات قبول کرنے سے روکتی ہے۔ ایک حدیث میں آتا ہے کہ موتوا قبل ان تموتوا ترجمہ:۔ مر جاؤ مرنے سے پہلے ایک او رحدیث میں آتا ہے کہ عد نفسک من اھل القبور اپنے نفس کو اہل قبور میں سے شمار کرو حضرت مولانا شاہ عبد الغنی صاحب نے فرمایا کہ ان دونوں حدیثوں کا یہی مفہوم ہے جو کہ مذکور ہوا یعنی اپنی مرضیات نفسانیہ کو مرضیات الہیہ کا غلام بنا دیا جائے جس طرح وہ چاہیں تصرف
Flag Counter