Maktaba Wahhabi

92 - 129
خزانے اُتارے گئے اور کتنے فتنے کوئی ہے جو حجرہ والیوں کو جگائے تاکہ وہ نماز پڑھیں کتنی ہی دنیا میں کپڑے پہننے والیاں ہیں جو آخرت میں برہنہ ہوں گی رات کو برکت کے خزانے بھی برستے ہیں اور فتنے بھی جنہیں غیب پر ایمان ہے ان کی نیند اُڑ جاتی ہے اور وہ اپنے رب کے حضور ہاتھ باندھ کر کھڑے ہو جاتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں کیلئے بھی اتنا ہی فکر مند ہوتے تھے جتنا اپنے لئے۔ رات کا سکوت اور قربتِ الٰہی حضرت عمروبن عبہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بندہ اپنے رب سے سب سے زیادہ قریب رات کے وقت ہوتا ہے پس اگر تم سے ہو سکے کہ رات کے وقت اللہ کو یاد کرنے والے بنو تو ضرور بنو کچھ بھی کر سکو وہ ضرور کرو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نے فرمایا اپنے رب سے سب سے زیادہ قریب بندہ سجدہ کی حالت میں ہوتا ہے پس سجدہ میں خوب دُعائیں کرو نالہ نیم شبی اپنے رب کے حضور زمین پر مُنہ رکھ کے قبولیت ہی کیلئے نہیں دل کی زندگی ، جذبات کی بالیدگی اور درجات کی بلندی کیلئے بھی اکسیر ہے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ میں رات کو اپنی خالہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہ کے ہاں رہا اس روز نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی وہیں تھے جب رات کا آخری تہائی حصّہ باقی رہ گیا یا اس سے کچھ کم تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھے آسمان کی طرف دیکھا اور( سورۃ آل عمران کی آخری دس) یہ آیات پڑھیں ۔ ان فی خلق السموت والارض واختلاف الیل والنھار لایات لاولی الالباب لعلکم تفدحون۔ ……(بخاری مسلم) شب بیداری کی ترغیب ارشادِ باری تعالیٰ۔ وَمِنَ اللَّیْلِ فَتَھَجَّدْ بِہٖ نَافِلَۃً لَّکَ عَسٰی اَنْ یَّبْعَثَکَ رَبُّکَ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا۔۔ اور رات کو تہجد پڑھو یہ تمہارے لئے نفل ہے اُمید ہے تمہارے رب تمہیں مقام محمود پر فائز کر
Flag Counter