Maktaba Wahhabi

114 - 129
نہ آئے۔ مطلب یہ ہے کہ اس کا دل مسجد کی محبت سے وابستہ ہے جب ایک نماز پڑھ کر مسجد سے چلا جاتا ہے تو دوسری نماز کا منتظر رہتا ہے کہ کب نماز کا وقت آئے اور مسجد میں جاکر دوبارہ نماز پڑھ سکے اس سے یہ ثابت ہوا کہ نماز کا بھی اہتمام رکھتا ہے اور جماعت کا بھی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہمیشہ وہ مسجد ہی میں بیٹھا رہے اور کبھی باہر نہ نکلے جب کسی کام کیلئے وہاں سے چلا آتا ہے تو اس کے دل میں لگن رہتی ہے کہ پھر مسجد میں جاکر وہاں نماز پڑھے اور اعتکاف کرے۔ اللہ سے محبت کرنے والوں سے محبت کرنا (محبت باہمی سے مراد یہ ہے کہ فقط اظہار دوستی نہ ہو بلکہ ) محبت حقیقی اور واقعی ہو نیز اس دینی محبت میں دوام بھی ہو جو کسی دنیوی سب سے منقطع نہ ہو اسلامی محبت افضل الاعمال اور اکمل الایمان ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ من احب للّٰه وابغض للّٰه واعطیٰ للّٰه ومنع للّٰه ونصح للّٰه ویعمل لسانہ فی ذکر اللّٰه فقد استکمل الایمان …(ترمذی، ابوداؤد) جس نے اللہ کیلئے محبت کی اور اللہ ہی کیلئے عداوت کی اور اللہ ہی کے واسطے دیا اور اللہ ہی کے لئے نہیں دیا اور اللہ ہی کیلئے خیر خواہی کی اور اپنی زبان کو ذکر الہی میں لگائی رکھا تو اس نے اپنے ایمان کو کامل کر لیا۔ ایسے ایمان کامل والے عرش الٰہی کے سایہ کے مستحق ہوں گے خواہ مرد ہوں یا عورت جس میں یہ خوبی پائی جائے گی وہ انعام الٰہی کا مستحق ہو گا۔ مومن خلوت جلوت میں بھی اللہ سے ڈرتے ہیں حسین اور خوب صورت عورت ناشائستہ حرکت کی طرف بلانے والی سے یہ کہہ دینا کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں یہ بہت بڑی خوبی کی بات ہے جاہ و جمال ہی کی وجہ سے لوگوں کو صنف
Flag Counter