Maktaba Wahhabi

48 - 129
خوشنودی خداوند کے موافق ہر ہر زندگی کا لمحہ اللہ کی محبت میں غرق ان کے خلوت جلوت اللہ کی محبت کے ساتھ وابستہ۔ اور اِن لوگوں نے ایسی زندگی اللہ کریم کو راضی کرتے گزاری جو مسلمان کے ایمان کا ایک لازمی اور بنیادی جزو ہے۔ پھر قرآن کی بشارت کے وہ صحابہ رضی اللہ عنہ بن کر جنت میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ان کی رفاقت میں اور دیدارِ الہی کے حقدار ٹھہرے۔ یہ نہیں کہ انسان اللہ سے محبت بھی کرے پھر اس کی مصیت میں بھی رہے تو محبوب کی نافرمانی بھی کرتا ہے پھر اس کے ساتھ محبت کا دعویٰ بھی کرتا ہے ۔ تو یہ بڑی عجیب بات ہے کہ واقعی اللہ تعالیٰ سے محبت ہے تو اللہ تعالی اطاعت و فرمانبرداری جن حدود کو قرآن مجید میں جاری کر دیا ان پر عمل کرنا جن منکرات سے منع فرمایا ان سے باز آنا جن معروفات کا حکم دیا ان کو بجالانا اور زبان کو اس محبوب کے ذکر میں محو رکھنا دل کو شکر الہی سے لبریز رکھنا چال خوف الہی پیدا کرنا نظروں میں غصِّ بصر کی آیت کو سامنے رکھ کر عملی تفسیر بننا ہی اطاعتِ الہی ہے ۔ اور اطاعتِ الہی ہی محبت الہی ہے۔ محبت الہی بذریعہ احسانِ اِلٰہی اللہ کریم کی طرف سے اپنے بندے پر سب سے بڑا کرم احسان یہ ہے۔ کہ جب اِنسان اس مالک حقیقی سے ہی محبت کرتا ہے۔تو اللہ تعالی محبت کے خالی دامن کو توحید جیسی قیمتی و انمول دولت کے موتیوں سے بھر دیتا ہے۔ محبت الٰہی کے لئے شرط تقویٰ ہماری مختصر زندگی کے شب و روز کِس چیز کی آرزو اور جستجو میں گزرتے ہیں کامیابی کی کامیاب زندگی کی کامیابی لفظ کامیابی تصوّر کامیابی خیال کامیابی منزل ان سے زیادہ حسین دل نواز اور محبوب زندگی میں کوئی شے نہیں۔ ہم زندگی بھر کسی نہ کسی کامیابی کی تلاش میں سرگرداں اور کوشاں رہتے ہیں۔ ہمارا ہرنام ہر بھاگ دوڑ ہر ہم کا مقصود ومطلوب کامیابی کا حصول ہوتا ہے ۔ ہم چھوٹا بڑا قدم کامیابی کی دھن
Flag Counter