Maktaba Wahhabi

129 - 129
تبدیلی نہیں مومنوں کیلئے یہی بڑی کامیابی ہے۔ ولیوں کیلئے خوشخبری جس بندہ میں ایمان و تقویٰ پیدا ہو گیا یقینا وہ خد اکا ولی ہے۔ نیز حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔ کنت مع رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم فقال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم ان فی الجنۃ لحمدا من یا قوت علیھا غرف من زبرجدلھا ابواب مفتحۃ تضی کما یضی ء الکوکب الدری فقالوا یا رسول اللّٰه من یسکنھا قال امتحابون فی اللّٰه والمتجالسون فی اللّٰه والمتلاقون فی اللّٰه (ترجمہ) یعنی میں نبی علیہ الصلوۃ والسلام کے ہمراہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنت میں یا قوت کے ستون ہیں جن کے اُوپر زبر جد کے بالا خانے بنائے گئے ہیں ان بالا خانوں کے دروازے کھلے ہوئے ہیں یہ بالا خانے اور انکے دروازے روشن ہیں اور اسطرح چمکتے ہیں جسطرح روشن ستارے چمکتے ہیں صحابہ رضی اللہ عنھم نے پوچھا یا رسول اللہ ان میں کون رہے گا فرمایا وہ جو اللہ کیلئے محبت کرتے ہیں اور اللہ کیلئے باہم بیٹھ کر ذِکر الٰہی کرتے ہیں اور اللہ کی خوشنودی کیلئے ملاقات کرتے ہیں ولی کیلئے کشف و کرامات کا ہونا بطور شرط کے نہیں ہے ان کیلئے تو دنیا میں ایمان و تقویٰ کی نعمت ہی ایک لازوال نعمت ہے پس صاف ظاہر ہے کہ آجکل کے بیشتر ننگ دھڑنگ خاک آلودہ ، شرابی، نشہ، باز، مشرک، بدعنی، قبروں کے پُجاری ہر گز اولیاء اللہ نہیں بلکہ یہ وہ ہیں جن کے متعلق مولانا روم فرما گئے ہیں۔ کارِ شیطانی می کندنا مشن ولی گرولی این است لعنت برولی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تفسیر لھم البشری میں فرمایا ہے کہ مراد اس سے رویاء صالح ہیں جسکو
Flag Counter