Maktaba Wahhabi

29 - 129
۔ فَاتَّقُوا اللّٰہَ یَآ أُولِی الْاَبْصَارُ ۔پس اللہ سے ڈر و صاحب عقل ۔ اَفَلَا تَذَکَّرُوْنَ ……کیا تم ہوش میں نہیں آؤ گے۔(یونس3) ۔ اِنَّمَا یَتَذَکَّرُ اُوْلِی الْاَلْبَابُ ……نصیحت تو عقل والے ہی قبول کرتے ہیں۔(الزمر9) ۔ یُفَصِّلُ الاٰیَاتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ ……اللہ اپنی نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں ان کیلئے جو سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں۔(یونس5) ۔ فَاَنّٰی لَا یُبْصِرُوْنَ ……کیا انہیں عقل نہیں آتی۔(یسین66) ۔ اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ……اسمیں ایک نشانی ہے ان لوگوں کیلئے جو غوروفکر کرتے ہیں۔(النحل11) ۔ اَفَلَا یَعْقِلُوْنَ……کیا تمہاری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی۔(المومنون80) ۔ کَذٰلِکَ نُفَصِّلُ الْاٰیَاتِ لِقَوْمٍ یَتَفَکَّرُوْنَ……اس طرح ہم نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں ان لوگوں کیلئے جو سمجھنے سوچنے والے ہیں۔ (یونس24) ۔ فَاعْتَبِرُوْا یَا اُولِی الْاَبْصَارُ ……پس عبرت پکڑو اے دیدہ بیتا رکھنے والے۔……(الحشر2) کائنات کی دلکشی و رعنائی کائنات کی دلکشی و رعنائی بے مثال ہے اس کی کوئی شے اور کوئی نظارہ سادہ و بے رنگ نہیں ہے۔ گنگناتے چشمے ہوں یا چہکتے ہوئے پرندے بھیگے بادل ہوں یا برف سے ڈھکے پہاڑ اتھاہ سمندر ہو یا چاندنی رات کا حُسن
Flag Counter