Maktaba Wahhabi

141 - 129
قلم کا اختتامی سفر جیسے کہ میر امطمع نظر آرہا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر اس کتاب کی قرات کو اہل اسلام کے ایمان کی پختگی کا وسیلہ بنائے اور تمام تر معاشرہ کی برائیوں سے محفوظ و مامون فرمائے اور اہل اسلام تمام جھوٹی عارضی مجازی بے فائدہ محبتوںکو چھوڑ کر اپنی محبتوں کا محو مرکز صرف اس خالق و مالک رازق حقیقی حاکم رحیم کریم اللہ رب العالمین کی ذات کو بنائیں اور اَمّا بعد محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کبریا رحمۃ اللعالمین مرشد کامل محبتوں کے حقدار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگی کا حصّہ بنا کر ان کی سنت حدیث شریف پر عمل پیرا ہو کر اِن تمام چیزوں کے ذریعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی حقیقی محبت کو وابستہ کریں تاکہ اس فانی اور تاریک زندگیوں کو ایک تو نور ہدایت مِلے دوسرا اِن حقیقی محبتوں سے اُخروی نجات نصیب ہو میری مخاطب، مقررات، معلّمات اور علمائے کرام بھی ہیں۔ حاملین وراثت انبیاء ہونے کے باوصف اِن پر اصلاحِ اُمت کی ذمّہ داری اور ایسے موضوعات پر خطاب اور تحریریں تقریریں لوگوں کو حقیقی محبت خداوندی سے آشنا کرنا عوام النّاس سے کہیں زیادہ عائد ہوتی ہے۔ جن کی مشاورت اور رہنمائی میرے لئے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے آپ کی دُعاؤں کی طالب۔ جمیلہ شاہین مغل 29-09-2004
Flag Counter