Maktaba Wahhabi

66 - 129
زیادہ خوشی کا کوئی دن نہ دیکھا ۔ کہ جب یہ خوشخبری سنی کہ نمازیں بھی کم ہیں روزے بھی کم ہیں۔ کوئی وسیع سرمایہ ساتھ نہیں ہے بس اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہے ۔ فرمایا کہ مجھے یہ بشارت ملی کہ پھر تو قربت بھی ہے ساتھ بھی ہے ۔ اور پاس بیٹھنا بھی ہو گا۔ اور ملنا جلنا بھی ہو گا کسی نے کہا آدمی محبت تو کرتا ہے مگر پہنچ نہیں سکتا۔ پہنچ نہ سکنا تو بہت بلیغ بات ہے۔ جو وہ سو برس کے زمانے کا فاصلہ ہے مکان کا بھی فاصلہ ہے۔ بہت دور ہے جا نہیں سکتے عمل کا بھی فاصلہ ہے کہ ہمارے عمل کی ان کے عمل کے ساتھ کوئی نسبت نہیں ہے۔ فرمایا محبت تو ایک نسخہ ہے کہ ساری دوریوں کے باوجود آدمی اس کے ساتھ جائے گا جس سے وہ محبت کرتا ہے ۔ اتباع رحمۃ العالمین محبتِ الٰہی کی کسوٹی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت او رآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چلنا اللہ کی محبت کی کسوٹی ہے۔ یہ محبت کا سیدھا راستہ ہے۔ قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ (سورہ ال عمران پ3آیت نمبر31) اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے کہہ کہ اگر تم حقیقت میں اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی اختیار کرو اللہ تم سے محبت کرے گا اگر اللہ سے محبت کا دعوی ہے تو میرے پیچھے پیچھے چلو اور میرے بن جاؤ۔ میرے نقش قدم پر چلوجن راستوں سے میں گزرا ہوں اِن سب سے گزرو اگر میں کہوں کہ مکّے کی گلیوں سے گزرو عکاظ کے میدان سے گزرو طائف کی وادی سے گزرو اور بدرحنین کے میدان سے بھی گزرو اِن مقامات سے بلاجھجھک گزرو۔اس لیئے کہ یہی محبت کا تقاضا ہے۔ مرتب نبوی من اطاعنی فقد اطاع اللّٰه اِتباع کا معنی اطاعت کے نہیں ہیں اطاعت کا لفظ الگ ہے اطاعت کا معنیٰ تو کہنا ماننا اور حکم ماننا ہے اور اِتباع کے معنیٰ پیچھے پیچھے چلنے کے ہیں پیچھے پیچھے تو ہر آدمی چلا جائے گا محبوبِ جدھر جائے تو اس کے پیچھے جائے گا۔ جہاں وہ چلا ہو گا اس کے پیچھے چلے گا جو نقشِ قدم اس
Flag Counter