Maktaba Wahhabi

84 - 203
تم میں سے ایک جماعت ایسی ہونی چاہئے جو بھلائی کی طرف بلائے اور نیک کاموں کا حکم دے اور برے کاموں سے روکے‘ اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔ اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’من رأي منکم منکراً فلیغیرہ بیدہ، فإن لم یستطع فبلسانہ، فإن لم یستطع فبقلبہ وذلک أضعف الإیمان‘‘[1] تم میں سے جو کوئی منکر امر دیکھے تو اسے چاہئے کہ اسے اپنے ہاتھ سے روک دے، اگر اس کی استطاعت نہ ہو تو اپنی زبان سے روک دے، اور اگر اس کی بھی استطاعت نہ ہو تو اپنے دل میں اسے بُرا سمجھے، اور یہ ایمان کا سب سے کمتر درجہ ہے۔ اس حدیث مبارک سے معلوم ہوا کہ’’ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر‘‘ ان درجات و مراتب کے مطابق ہر شخص پر فرض ہے۔
Flag Counter