﴿بَدِيعُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ﴾ [1] بھی ہے، یعنی اللہ تعالیٰ بلا کسی مثال سابق کے آسمانوں اور زمین کو وجود بخشنے والا ہے ۔[2] اور شریعت کی اصطلاح میں اہل علم نے بدعت کی مختلف تعریفیں کی ہیں ،جن میں سے بعض تعریفیں بعض کا تتمہ ہیں ، چند تعریفیں درج ذیل ہیں : ۱- شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’دین اسلام میں بدعت ہر اس امر کو کہتے ہیں جسے نہ اللہ تعالیٰ نے مشروع کیا ہو، نہ ہی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ، یعنی جس کی کوئی شرعی حیثیت نہ ہو، نہ واجب نہ مستحب‘‘[3] اور بدعت کی دو قسمیں ہیں : ۱- اقوال وعقائد میں ۔ ۲- اعمال و عبادات میں ۔ |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |