Maktaba Wahhabi

192 - 203
اور ایسے فتنہ سے بچو جو صرف تم میں سے ظلم کرنے والوں ہی پر نہ واقع ہو گا، اور جان لو کہ اللہ تعالیٰ سخت سزا دینے والا ہے۔ نیزارشاد ہے: ﴿فَلْيَحْذَرِ الَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِ أَن تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ﴾[1] سنو جو لوگ حکم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرتے ہیں انھیں ڈرتے رہنا چاہئے کہ کہیں ان پرزبردست آفت نہ آپڑے یاانھیں دردناک عذاب نہ پہونچے۔ کیا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت اور آپ کے حکم کی نافرمانی سے زیادہ خطرناک کوئی اور فتنہ ہو سکتا ہے؟؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنو ں کے وقوع سے قبل اعمال صالحہ کی ترغیب دلائی ہے، ارشاد ہے: ’’بادروا بالأعمال فتناً کقطع اللیل المظلم، یصبح الرجل مؤمناً ویمسي کافراً، أو یمسي مؤمناً ویصبح کافراً، یبیع
Flag Counter