کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لا تقوم الساعۃ حتی تأخذ أمتي بأخذ القرون قبلھا شبراً بشبرٍ، وذراعاً بذراعٍ‘‘ فقیل: یا رسول اللّٰه ، کفارس والروم؟ فقال: ’’ومن الناس إلا أولئک‘‘[1] قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک کہ میری امت اپنے سے پہلے لوگوں کی راہوں پر نہ چلے، بالشت بہ بالشت اور ہاتھ بہ ہاتھ، دریافت کیا گیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، کیا اہل فارس و روم کی طرح؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ان کے علاوہ اور کس کی طرح؟!!۔ اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لتتبعُن سنن من کان قبلکم، شبراً بشبرٍ، وذراعاً بذراعٍ، حتیٰ لو دخلوا جحر ضبٍ تبعتموھم‘‘ قلنا: یا رسول اللّٰه ، الیہود والنصاریٰ؟ قال:’’فمن‘‘[2] |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |