Maktaba Wahhabi

125 - 203
گیاہے۔ [1] ۹- عقلمند کو اس بات سے دھوکہ نہیں کھانا چاہیے کہ جا بجا لوگ کثرت سے محفل میلادمنعقد کرتے ہیں ،کیونکہ حق زیادہ لوگوں کے کرنے سے نہیں پہچاناجاتا بلکہ حق شریعت کی دلیلوں سے پہچاناجاتا ہے، جیسا کہ اللہ رب العزت کاارشادہے: ﴿وَإِن تُطِعْ أَكْثَرَ مَن فِي الْأَرْضِ يُضِلُّوكَ عَن سَبِيلِ اللَّـهِ﴾[2] اور دنیا میں زیادہ لوگ ایسے ہیں کہ اگر آپ انکا کہاماننے لگیں تو وہ آپ کو اللہ کی راہ سے بے راہ کردینگے۔ نیزارشادہے: ﴿ وَمَا أَكْثَرُ النَّاسِ وَلَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِينَ﴾ [3] اور آپ کی خواہش کے باوجود اکثر لوگ ایمان نہیں لا سکتے۔
Flag Counter