’’ما بعث اللّٰه من نبيٍ إلا کان حقاً علیہ أن یدل أمتہ علی خیر ما یعلمہ لھم، وینذرھم شر ما یعلمہ لھم‘‘[1] اللہ تعالیٰ نے جس نبی کوبھی مبعوث فرمایا اس پر یہ واجب تھا کہ وہ جو بھی خیروبھلائی جانتا ہو اپنی امت کو اسکی رہنمائی کردے،اورجوبھی برائی جانتا ہو اس پر تنبیہ کردے ۔ ۵- اس طرح کی سالگرہوں کے ایجادکرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ نے دین مکمل نہیں فرمایا لہٰذا اس کی تکمیل کے لئے کچھ تشریعی امورکا ایجاد کرنا ضروری ہے!!،نیز اس سے یہ بھی معلوم ہو تا ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت تک لائقِ عمل چیزیں نہیں پہنچائیں یہاں تک کہ بعدمیں یہ بدعتی لوگ آئے اور اللہ کی شریعت میں اللہ کی غیر مشروع کردہ چیزیں یہ سوچ کر ہوئے ایجاد کردیں کہ یہ اعمال انہیں اللہ سے قریب کردیں گے!!جبکہ یہ بڑی خطرناک اور اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پراعتراض والی بات ہے،کیونکہ اللہ تعالیٰ نے دین مکمل کر دیا ہے اور اپنے بندوں پر اپنی نعمت پوری کردی ہے ۔ |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |