Maktaba Wahhabi

109 - 203
۳- بدعتی اپنی بدعت کو چھپا رہا ہو یا علانیہ انجام دے رہا ہو۔ ۴- بدعتی اپنی بدعت کی طرف دوسروں کو بلا رہا ہو یا خاموش ہو۔ ۵- بدعتی اہل سنت وجماعت سے بغاوت رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو۔ ۶- بدعت حقیقی ہے یا اضافی ہے۔ ۷- بدعت واضح ہے یا غیر واضح ہے۔ ۸- بدعت کفر ہے یا کفر نہیں ہے۔ ۹- بدعتی اپنی بدعت پرمصر ہے یا مصر نہیں ہے۔ امام شاطبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’یہ مراتب ودرجات اپنی خطرناکی کے اعتبار سے گناہ میں مختلف ہوتے ہیں ‘‘[1]، نیز وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’ان مراتب میں سے بعض مراتب حرام اور ناپسندیدہ (مکروہ) ہیں ، البتہ ضلالت و گمراہی کی صفت ان تمام اقسام میں مشترک اور لازم ہے‘‘[2]، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ گناہ کے اعتبار سے بدعت کی تین قسمیں ہیں :
Flag Counter