Maktaba Wahhabi

194 - 285
میں بھی بشر ہوں اور میرےپاس دوجھگڑالوآتے ہیں شاید کہ ان میں سے ایک دوسرے سے زیادہ فصیح وبلیغ ہوتواس کوحق پر سچا سمجھ کر اس کےحق میں اس چیز کافیصلہ دے دوں اور جس کے لیے میں اس کے بھائی کے مال سے کچھ فیصلہ کر دوں تو وہ اس کا کوئی حصہ بھی نہ لے کیونکہ اس طرح میں اس کےلیے آگ کا ایک ٹکڑا کاٹ کر دے رہاہوں ۔ بخاری کی ایک اور حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ بِحَقِّ مُسْلِمٍ،فَإِنَّمَا هِيَ قِطْعَةٌ مِنَ النَّارِ فَلْيَأْخُذْهَا أَوْ لِيَدَعْهَا" [1] کہ میں جس کے لیے اس کے مسلمان بھائی کے متعلق فیصلہ کردوں تو یقیناً یہ آگ کا ٹکڑا ہوگا،چاہے وہ اسے لے لے یاچھوڑڈے۔ ابوداود میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے نبی صلی اللہ علیہ نے یمن کی طرف بھیجا،میں نے کہا اے اللہ کے رسول آپ مجھے بھیج رہے ہیں حالانکہ میں نوعمر ہوں مجھے فیصلہ کرنے کا کوئی علم نہیں توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "إِنَّ اللّٰهَ عَزَّ وَجَلَّ سَيَهْدِي قَلْبَكَ , وَيُثَبِّتُ لِسَانَكَ؛ فَإِذَا قَعَدَ بَيْنَ يَدَيْكَ الْخَصْمَانِ فَلَا تَقْضِيَنَّ حَتَّى تَسْمَعَ مِنَ الْآخَرِ , كَمَا سَمِعْتَ مِنَ الْأَوَّلِ؛ فَإِنَّهُ أَحْرَى أَنْ يَتَبَيَّنَ لَكَ الْقَضَاءَ " اللہ تعالیٰ تیرے دل کوہدایت دے گا اور تیری زبان کو ثابت رکھے گا جب تیرے سامنے دوجھگڑا لوبیٹھیں توجب تک تودوسرے سے بات نہ سن لے اس وقت تک فیصلہ نہ کرنا کیونکہ اس طرح تیرے لیے فیصلہ کرنا واضح ہوجائے گا۔
Flag Counter