Maktaba Wahhabi

288 - 285
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوکتنے کپڑوں میں کفن دیاگیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوغسل دینےاورلحد کاذکر مؤطا وغیرہ میں ہے کہ آپ کو تین کپڑوں میں دفنایاگیا جوسفید تھے اورسحولی تھے جن میں قمیص اور پگڑی نہیں تھی۔ بعض نے کہا ان میں ایک کپڑا حبری تھا[1] یہ بات ابن ابی زید نے نوادر میں کہی ہے۔سحول یمن کی بستیوں میں سے ایک بستی ہے۔ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا ان میں سے کپڑا وہ تھا جس میں آپ بیمار ہوئے تھے،اس روایت کو ابن مفراح نے ابومنصور محمد بن سعد سے،اس نے سفیان بن موسیٰ سے ا س نے ایوب سے،اس نے عبدالرحمٰن بن قاسم بن محمد سے اس نے اپنے باپ سے اس نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سےا ور اس میں یہ بھی ہے کہ جب صحابہ رضی اللہ عنہم نے آپ کوغسل دینے کا ارادہ کیا اور آپ کی قمیص اتارنا چاہی جوآپ پہنےہوئے تھے توانہو ں نے ایک آواز سنی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص نہ اتارنا چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوقمیص سمیت ہی غسل دیا گیا۔[2] الواضحہ وغیرہ میں ہے کہ زہری نے سعید بن مسیب سے روایت کیاہے کہ جن لوگوں نے آپ کوغسل دیااور قبرمیں اتارا وہ سیدنا عباس،سیدنا علی بن ابی طالب،س یدنا فضل بن عباس،سیدنا شقران رضی اللہ عنہم مولائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے شقران کانام صالح تھا۔ شعبی نے کہا کہ چوتھے آدمی سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ تھے۔
Flag Counter