Maktaba Wahhabi

291 - 285
حوالہ جات کتب اور اسانید فقیہ ابو عبداللہ محمد بن فراح اکرمہ کہتے ہیں : مجھے جس چیز نے کتاب ہدایہ کی تالیف وجمع پر آمادہ کیا،و ہ یہ ہے کہ میں نے ابی بکر بن ابی شیبہ صاحب المسندرحمۃ اللہ کی ایک کتاب دیکھی جواقضیہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے انہوں نے لکھی تھی مگر اس میں انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت تھوڑے فیصلہ جات درج کیے تھے اور یہ چھوٹی سی کتاب تھی۔میں نے ابومحمد الباجی کی احمد بن خالد عن ابن ابی وضاح سے یہ روایت دیکھی،وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوبکر بن ابی شیبہ سے سنا،وہ کہتے تھے کہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کے احکام کودیکھا توہم سواحادیث سے زیادہ مل نہ سکیں ۔ تومیں نے مناسب خیال کیاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ جات تبرک اور محبت حاصل کرنے اور ان کی پیروی کے طور پر اور آپ کے اوامر ونواہی سے واقف ہونے کےلیے ان کی تلاش وتتبع کروں کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا﴾ (الحشر 7) اورجوکچھ تمہیں رسول نے دیا وہ لے لو اور جس سے تم کوروکا اس سے باز آجاؤ۔ نیز فرمایا ﴿فَلْيَحْذَرِ الَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِ أَن تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ﴾ ( النور :63) جونبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں انہیں کسی فتنہ میں مبتلا ہونے یا سخت عذاب پہنچ جانے سے اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے۔ تومیں نے یہ فیصلے درج ذیل کتب سے لیے۔
Flag Counter