Maktaba Wahhabi

193 - 285
(کتاب الاقضیه)جھگڑوں کے فیصلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ظاہر کے مطابق فیصلہ کرنا دلیل نہ ہونے کی صورت میں مدعی علیہ کو قسم دینا دومدعیوں میں سے ہر ایک دلیل دے اور دونوں کافی ووافی ثبوت دیدیں ،مسلم اور کافر کس طرح قسم اٹھائیں مؤطا اور بخاری ومسلم میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "انما انا بشر مثلکم وانکم تختصمون الی ولعل بعضکم الحن بحجته من بعض"[1] کہ میں تمہاری طرح انسان ہوں تم میری طرف جھگڑے لاتے ہواور شاید کہ تم میں سے کوئی ایک دوسرے سے زیادہ تیز زبان ہو۔ بخاری کی ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "انما انا بشروانه یأتی الخصمان فلعل بعضا ان یکون ابلغ من بعض اقضی له بذلک واحسب انه صادق فمن قضیت له بشی ء من حق اخیه فلا یأکذ منه شیئا فانما اقطع له قطعة من النار"[2]
Flag Counter