Maktaba Wahhabi

45 - 285
حد قذف وخمر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاحکم اور جولواطت میں آپ سے مروی ہے کتاب نسائی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب میرے متعلق معذرت نازل ہوئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے اور اس بات کا ذکر فرمایا اور اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آیات تلاوت کیں اور جب منبر سے اترے تو دو مرد اور ایک عورت کو لایا گیا اور ان کوحد ماری گئی۔[1] بخاری میں عروہ سے ہے کہ اہل افک میں جن کا ذکر کیا گیا وہ یہ تین ہیں ۔1۔حسان بن ثابت 2۔مسطح 3۔حمنہ بن حجش،باقی لوگ بھی تھے مگر میں انہیں نہیں جانتا،لیکن وہ ایک جتھا تھے جس طرح اللہ تعالیٰ نے فرمایا اور جو شخص اس کام کو بڑھانے اور بڑا کرنے کا ذمہ دار تھا[2] وہ عبداللہ بن ابی بن سلول تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لواطت میں رجم کرنا یا کوئی فیصلہ دینا ثابت نہیں ۔مگر اتنا ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا : "اقْتُلُوا الْفَاعِلَ وَالْمَفْعُولَ بِهِ "[3] یعنی یہ کام کرنے والے اور جس کے ساتھ کیاگیاہے دونوں کو قتل کر دوا س حدیث کوسیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے۔"أُحْصِنَا أَوْ لَمْ يُحْصَنَا"[4] یعنی وہ شادی شدہ ہوں یا نہ ہوں ۔
Flag Counter