Maktaba Wahhabi

170 - 285
اگر لڑکا بھورے بالوں ،پتلے سرین چوڑے پیٹ اور باریک پنڈلیوں والاپیدا ہوا تو یہ ہلال بن امیہ کا ہوگا اور اگر گندمی رنگ،گھنگھریالے بالوں والا،موٹا،بھاری پنڈلیوں اور بڑے سینہ والا ہوا تویہ اس کا ہوگا جس کی اس کو تہمت لگائی گئی ہے۔ تو وہ اس کو ناپسند طریقے سے لائی [1] عکرمہ کہتے ہیں کہ بعد میں وہ مصر کا گورنر تھااورا سے باپ کی طرف منسوب کر کے نہیں پکارا جاتا تھا۔یعنی جب اس عورت نے بچہ کو جنم دیا تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی دوسری قسم سے تھا۔ بخاری میں ہے کہ عاصم بن عدی نے اپنی بیوی سے لعان کیا اور کہنے لگا میں نے ایک بات کی تھی اس لیے اس آزمائش میں مبتلا ہوگیا۔[2] بخاری کے علاوہ دیگر کتب میں ہے کہ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ جب اس سلسلہ میں حاضر ہوا تو ان کی عمر پندرہ سال تھی اور اس کے بعد پچاسی سال زندہ رہے اور سوسال کے ہوکر فوت ہوئے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں یہ آخری صحابی تھے جومدینہ میں فوتے ہوئے اور مدینہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سیدنا عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کے دور کے علاوہ کوئی لعان نہیں ہوا۔
Flag Counter