Maktaba Wahhabi

90 - 360
آفاقی شخص اپنی جگہ سے (ہی) احرام باندھتا ہے اور اسے احرام باندھنے کی غرض سے میقات کی طرف جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔‘‘ ج: مکہ مکرمہ میں موجود بیرونی لوگ: ان لوگوں میں عمرہ سے فارغ ہو کر حج کے انتظار میں مکہ مکرمہ ٹھہرنے والے اور حج و عمرہ کے ارادے کے بغیر یہاں داخل ہونے والے لوگ شامل ہیں۔ حج کے ارادے کی صورت میں یہ تمام لوگ مکہ مکرمہ ہی سے احرام باندھیں گے۔ امام مسلم نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ أَمَرَنَا النَّبِيُّ صلي اللّٰه عليه وسلم لَمَّا أَحْلَلْنَا أَنْ نُحْرِمَ إِذَا تَوَجَّہْنَا إِلیٰ مِنٰی۔‘‘ ’’جب ہم نے احرام کھولا [1]، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ، کہ ہم منی کی طرف روانہ ہوتے وقت احرام باندھیں۔‘‘ انہوں نے بیان کیا: ’’فَأَہْلَلْنَا مِنَ الْأَبْطَحِ۔‘‘ [2] ’’پس ہم نے ابطح[3] سے تلبیہ پکارنا شروع کیا۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے: ’’حَتّٰی إِذَا کَانَ یَوْمُ التَّرْوِیَۃِ وَجَعَلْنَا مَکَّۃَ بِظَہْرٍ ، أَہْلَلْنَا بِالْحَجِّ۔‘‘ [4]
Flag Counter