Maktaba Wahhabi

65 - 360
عکرمہ نے بیان کیا :’’ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ’’ اِعْتَمَرَ النَّبِيُّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَبْلَ أَنْ یَحُجَّ۔‘‘ [1] ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کرنے سے پہلے عمرہ کیا۔‘‘ ج: امام ابن خزیمہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے ، کہ بے شک حجۃ الوداع کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: ’’ مَنْ أَحَبَّ أَنْ یَرْجِعَ بِعُمْرَۃِ قَبْلَ الْحَجِّ فَلْیَفْعَلْ۔‘‘ [2] ’’جو کوئی حج کیے بغیر عمرہ کر کے جانا چاہے ، تو وہ ایسے کر لے۔‘‘ د: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری[3] خاتون سے فرمایا: ’’فَإِذَا کَانَ رَمَضَانُ اعتَمِرِيْ فِیْہِ ، فَإِنَّ عُمْرَۃً فِيْ رَمَضَانَ حَجَّۃٌ۔‘‘ أَوْ نَحْوًا مِمَّا قَالَ۔‘‘ [4] ’’پس جب (ماہ) رمضان ہو، تو تم اس میں عمرہ کرنا، کیونکہ رمضان میں عمرہ حج (کے برابر) ہے۔‘‘ ہ: امام شافعی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے فرمایا:
Flag Counter