Maktaba Wahhabi

349 - 360
سے سوار گزرتے، تو ہم میں سے ایک اپنی جلباب کو اپنے سر سے چہرے پر ڈال لیتی۔ جب وہ ہمارے پاس سے گزر جاتے تو ہم اسے (چہرے سے) ہٹا دیتیں۔‘‘[1] ۲: امام حاکم نے سیّدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انھوں نے بیان کیا: ’’ہم اپنے چہروں کو مردوں سے ڈھانپا کرتی تھیں اور ہم احرام سے پہلے کنگھی کیا کرتی تھیں۔‘‘[2] دونوں روایتوں کے متعلق دو باتیں: ۱: امام ابوداؤد نے پہلی حدیث پر درج ذیل عنوان قلم بند کیا ہے: [بَابٌ فِيْ الْمُحْرِمَۃِ تُغَطِّيْ وَجْہَہَا] [3] [احرام والی خاتون کا چہرے کو ڈھانپنے کے بارے میں باب] امام ابن ماجہ کا اسی حدیث پر تحریر کردہ عنوان حسبِ ذیل ہے: [بَابُ الْمُحْرِمَۃِ تُسْدِلُ الثَّوْبَ عَلٰی وَجْہِہَا] [4] [احرام والی خاتون کا اپنے چہرے پر کپڑا ڈالنے کے متعلق باب]
Flag Counter