Maktaba Wahhabi

329 - 360
چار دن ہیں: ایک دن عید کا اور تین دن اس کے بعد۔ قربانی کے وقت کا اختتام چوتھے دن کے غروبِ آفتاب کے ساتھ ہوتا ہے۔‘‘ تنبیہ: قربانی کے وقت کے متعلق درج ذیل تین اقوال بھی ہیں: ۱: قربانی کے لیے تین دن ہیں: ایک عید الاضحی کا اور دو دن اس کے بعد والے۔ ۲: قربانی صرف ایک دن ہے اور وہ عید الاضحی کا دن ہے۔ ۳: منیٰ میں تین دن تک قربانی کی جاسکتی ہے۔ ایک عید الاضحی کے دن اور دو دن اس کے بعد والے۔ باقی جگہوں میں قربانی کا وقت صرف ایک دن ہے۔[1] لیکن یہ تینوں اقوال مرجوح ہیں۔ راجح بات یہی ہے، کہ حج اور عید الاضحی کی قربانی چار دنوں میں سے کسی وقت بھی کی جاسکتی ہے اور اس میں حج کرنے والوں کے لیے آسانی ہے۔ فَلِلّٰہِ اَلْحَمْدُ عَلٰی تَیْسِیْرِہِ۔ ****
Flag Counter