Maktaba Wahhabi

328 - 360
۴: امام بیہقی نے حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے فرمایا: ’’اَلْأَضْحٰی یَوْمُ النَّحْرِ وَثَلَاثَۃُ أَیَّامٍ بَعْدَہُ۔‘‘[1] ’’قربانی یوم النحر [2] اور اس کے بعد تین دن ہے۔‘‘ ۵: امام ابن قیم رقم طراز ہیں: ’’وَہُوَ مَذَہَبُ إِمَامِ أَہْلِ الْبَصْرَۃِ الْحَسَنِ، وَإِمَامِ أَہْلِ مَکَّۃَ عَطَائِ بْنِ أَبِيْ رِبَاحٍ، وَإِمَامِ أَہْلِ الشَّاِمِ الْأَوْزَاعِيِّ، وَإِمَامِ فُقَہَائِ أَہْلِ الْحَدِیْثِ الشَّافِعِيِّ، وَاخْتَارَہُ ابْنُ الْمُنْذِرِ۔‘‘[3] ’’اور وہ اہل بصرہ کے امام حسن، اہل مکہ کے امام عطاء بن ابی رباح، اہل شام کے امام اوزاعی اور اہل حدیث فقہاء کے امام شافعی کا مذہب ہے اور ابن منذر نے بھی اسی (مذہب) کو پسند کیا ہے۔ رحمہم اللہ ۔‘‘ ۶: سعودی عرب کی دائمی مجلس برائے علمی تحقیقات اور افتاء کا بھی یہی فتویٰ ہے: انہوں نے لکھا ہے: ’’أَیَّامُ الذِّبْحِ لِہَدْيِ التَّمَتُّعِ وَالْقِرَانِ وَالْأُضْحِیَّۃِ أَرْبَعَۃُ أَیَّامٍ: یَوْمُ الْعِیْدِ وَثَلَاثَۃُ أَیَّامٍ بَعْدَہُ، وَیَنْتَہِيْ الذِّبْحُ بِغَرُوْبِ شَمْسِ الْیَوْمِ الرَّابِعِ فِيْ أَصَحِّ قَوْلِ أَہْلِ الْعِلْمِ۔‘‘[4] ’’اہل علم کے سب سے صحیح قول کے مطابق تمتع، قِران اور عید کی قربانی کے
Flag Counter