Maktaba Wahhabi

322 - 360
ج: امام بخاری نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’کُنَّا نَتَزَوَّدُ لُحُوْمَ الْہَدْيِ عَلٰی عَہْدِ النَّبِيِّ صلي اللّٰه عليه وسلم إِلَی الْمَدِیْنَۃِ۔‘‘[1] ’’ہم عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں مدینہ (طیبہ) کی طرف جاتے ہوئے حج کی قربانی کا گوشت بطور زادِ راہ ہمراہ لے جاتے تھے۔‘‘ ان حدیثوں کے متعلق تین باتیں: ۱: پہلی حدیث میں یہ بات واضح ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے قربانیوں کا گوشت کھایا اور ان کا شوربا پیا۔ ب: دوسری حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانیوں کا گوشت کھانے اور بطور زادِ راہ ہمراہ لے جانے کی اجازت دی۔ تیسری حدیث میں یہ بات واضح ہے، کہ عہد نبوی میں حضرات صحابہ مدینہ طیبہ لوٹتے وقت قربانی کے گوشت میں سے بطور توشہ ہمراہ لے جاتے۔ ج: امام بخاری نے ایک باب کا حسبِ ذیل عنوان قلم بند کیا ہے: [بَابُ مَا یَأْکُلُ مِنَ الْبُدْنِ وَمَا یُتَصَدَّقُ] [2] [حج کی قربانیوں میں سے جو کھاتے اور جو صدقہ کیا جاتا، اس کے متعلق باب] انہوں نے ایک دوسرے باب کا عنوان درجِ ذیل تحریر کیا ہے: [بَابُ مَا یُؤْکَلُ مِنْ لُحُوْمِ الْأَضَاحِيْ وَمَا یَتَزَوَّدُ مِنْہَا] [3]
Flag Counter