Maktaba Wahhabi

321 - 360
اپنے دست (مبارک) سے ذبح کیں اور باقی ماندہ ذبح کرنے کی خاطر علی رضی اللہ عنہ کے سپرد کیں اور انہیں قربانی میں شریک کیا۔ (حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں): ’’ثُمَّ أَمَرَ مِنْ کُلِّ بَدَنَۃٍ بِبِضْعَۃٍ، فَجُعِلَتْ فِيْ قِدْرٍ، فَطُبِخَتْ، فَأَکَلَا مِنْ لَحْمِہَا وَشَرِبَا مِنْ مَرَقِہَا۔‘‘[1] ’’پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر قربانی سے ایک ایک ٹکڑا لینے کا حکم دیا۔ ان (ٹکڑوں) کو ایک ہانڈی میں ڈال کر پکایا گیا، تو دونوں (یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور علی رضی اللہ عنہ ) نے اس میں سے گوشت کھایا اور اس کا شوربا پیا۔‘‘ ب: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ وہ بیان کرتے ہیں: ’’کُنَّا لَا نَأْکُلُ مِنْ لُحُوْمِ بُدَنِنَا فَوْقَ ثَلَاثِ مِنَی، فَأَرْخَصَ لَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ، فَقَالَ: کُلُوْا وَتَزَوَّدُوْا۔‘‘[2] ’’ہم اپنی حج کی قربانیوں کا گوشت منیٰ کے تین دنوں سے زیادہ نہیں کھاتے تھے،[3] پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اجازت دیتے ہوئے فرمایا: ’’کھاؤ اور بطور توشہ ہمراہ لے جاؤ۔‘‘
Flag Counter