Maktaba Wahhabi

303 - 360
’’اِرْکَبْہَا۔‘‘ ’’اس پر سوار ہوجاؤ۔‘‘ تو اس (شخص) نے عرض کیا: ’’إِنَّہَا بَدَنَۃٌ۔‘‘ ’’بے شک یہ تو قربانی کا جانور ہے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دوسری یا تیسری مرتبہ فرمایا: ’’اِرْکَبْہَا، وَیْلَکَ۔‘‘[1] ’’اس پر سوار ہوجاؤ، تمہارے لیے ہلاکت ہو۔‘‘ ب: امام مسلم نے ابوزبیر سے روایت نقل کی ہے، کہ جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے قربانی کے جانور پر سوار ہونے کے متعلق سوال کیا گیا، تو میں نے انہیں (یہ بیان کرتے ہوئے) سنا: ’’میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’اِرْکَبْہَا بِالْمَعْرُوْفِ إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَیْہَا، حَتَّی تَجِدَ ظَہْرًا۔‘‘[2] ’’جب تمہارے پاس اس پر سوار ہونے کے سوا چارہ کار نہ ہو، تو (دوسری) سواری میسر آنے تک اس پر معروف طریقے[3] سے سوار ہوجاؤ۔‘‘
Flag Counter