Maktaba Wahhabi

222 - 360
ب: حضرات ائمہ ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے حضرت مُضَرِّس بن اوس بن حارثہ بن لام طائی سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’میں مزدلفہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آپ کے نمازِ (فجر) کی غرض سے نکلنے کے وقت حاضر ہوا اور عرض کیا: ’’بے شک میں طی کے دو پہاڑوں [1] سے آیا ہوں۔ میں نے اپنی سواری اور خود اپنے آپ کو تھکادیا ہے۔ واللہ! میں نے کسی پہاڑ کو (اس پر) وقوف کیے بغیر نہیں چھوڑا، تو کیا میرا حج ہے؟‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَنْ شَہِدَ صَلَاتَنَا ہٰذِہِ، وَوَقَفَ مَعَنَا حَتَّی نَدْفَعَ، وَقَدْ وَقَفَ بِعَرَفَۃَ قَبْلَ ذٰلِکَ لَیْلًا أَوْ نَہَارًا، فَقَدْ تَمَّ حَجُّہُ، وَقَضَی تَفَثَہُ۔‘‘[2] ’’جس شخص نے ہماری اس نماز کو پالیا اور (پھر) ہماری روانگی تک ہمارے ساتھ (مزدلفہ) رہا اور وہ اس سے پیشتر رات یا دن کو عرفات میں وقوف
Flag Counter