Maktaba Wahhabi

221 - 360
جارہی ہیں: ا: حضرات ائمہ ابوداؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ اور ابن حبان نے حضرت عبدالرحمن بن یعمر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ بے شک نجد کے کچھ لوگ عرفات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک منادی کرنے والے کو حکم دیا، تو اس نے اعلان کیا: ’’اَلْحَجُّ عَرَفَۃُ، مَنْ جَائَ لَیْلَۃَ جَمْعٍ قَبْلَ طُلُوْعِ الْفَجْرِ، فَقَدْ أَدْرَکَ الْحَجَّ۔‘‘[1] ’’حج عرفہ (میں (ٹھہرنے کا نام) ہے، جو مزدلفہ (میں قیام) والی شب طلوعِ فجر سے پہلے (عرفات میں) آیا، تو بے شک اس نے حج کو پالیا۔‘‘ سنن ابی داؤد میں ہے: ’’فَتَمَّ حَجُّہُ۔‘‘[2] ’’پس اس کا حج پورا ہوگیا۔‘‘ اور سنن ابن ماجہ میں ہے: ’’فَقَدْ تَمَّ حَجُّہُ۔‘‘ [3] ’’پس یقینا اس کا حج پورا ہوگیا۔‘‘
Flag Counter