Maktaba Wahhabi

172 - 360
’’پس سابقہ ساری (بات) سے یہ واضح ہوتا ہے، کہ بے شک حجرِ اسود پر سجدہ کرنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ سے ثابت ہے۔‘‘ ب: امام بخاری نے زبیر بن عربی سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ایک شخص نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے حجرِ (اسود) کو چھونے کے متعلق سوال کیا، تو انہوں نے فرمایا: ’’رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَسْتَلِمُہُ وَیُقَبِّلُہُ۔‘‘[1] ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسے چھوتے اور چومتے ہوئے دیکھا۔‘‘ ج: امام بخاری نے اسلم سے روایت نقل کی ہے، کہ: ’’میں نے عمر ابن الخطاب رضی اللہ عنہ کو حجر (اسود) کو چومتے ہوئے دیکھا۔‘‘ اور (پھر) انہوں نے فرمایا: ’’لَوْلَا أَنِّيْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَبَّلَکَ مَا قَبَّلْتُکَ۔‘‘[2] ’’اگر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تجھے بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھتا، تو میں بھی تجھے بوسہ نہ دیتا۔‘‘ امام بخاری نے اس حدیث اور اس سے پہلے والی حدیث پر درجِ ذیل عنوان لکھا ہے: [بَابُ تَقْبِیْلِ الْحَجَرِ] [3] ’’حجر (اسود) کو بوسہ دینے کے متعلق باب‘‘ د: امام ابن حبان نے نافع سے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں
Flag Counter