Maktaba Wahhabi

151 - 360
کرتے ہیں ، کہ حلال شخص کے شکار کردہ جانور کا گوشت محرم کے لیے ہر حال میں تناول کرنا جائز ہے۔ ] [1] د: صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے ، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صعب ابن جثامہ رضی اللہ عنہ کے شکار کردہ گورخر کا ہدیہ محرم ہونے کی بنا پر واپس کر دیا۔[2] بعض حضرات نے اس حدیث کی وجہ سے ہر حالت میں محرم کے لیے شکار کے گوشت کو حرام قرار دیا ہے، لیکن یہ موقف بھی محلِ نظر ہے ، کیونکہ دیگر احادیث میں بیان کردہ تفصیل کو پیشِ نظر رکھنا ضروری ہے ، اسی لیے امام ابن خزیمہ نے اس پر حسب ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیش کردہ شکار کا گوشت ردّ کرنے کے متعلق حدیث کے مجمل اور غیرِ مفسر ہونے کے بارے میں باب] اس علم میں مہارت نہ رکھنے اور مجمل و مفسر احادیث میں تمیز نہ کرنے والے بعض لوگ سمجھتے ہیں، کہ محرم پر ہر حالت میں شکار کا گوشت حرام ہے ، اگرچہ اس کا شکار حلال شخص نے کیا ہو] [3] ہ: امام ابن خزیمہ نے دوسری حدیث جسے حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے روایت کیا ہے، پر حسبِ ذیل عنوان قلم بند کیا ہے: [سابقہ دو ابواب میں ہماری ذکر کردہ احادیث کی تفسیر، بیان کرنے والی حدیث کے ذکر کے متعلق باب۔]
Flag Counter